Urdu book · حدیث رسول

حدیث رسول

Urdu book, p. 31

By Maulana Wahiduddin Khan

ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلّی اللہ علیہ وسلّم نے فرمایا ؛ کوئی مومن مرد اپنی مومن بیوی سے نفرت نہ کرے۔ اگر اس کی ایک صفت شوہر کو پسند نہ ہو تو اس کی دوسری صفت اس کی پسند کے مطابق ہوگی ۔ 76 عَنْ اَبِی مَسْعُوۡدٍ رَضِیَ تَعَالَ ، قَالَ رَسُوۡلُ اللّٰہِ صَلّی اللّٰہُ عَلَیۡہِ وَسَلَّمَ : اِذَا اَنۡفَقَ الرَّجُلُ عَلٰی اَہۡلِہِ یَحۡتَسِبُھَا فَھُوَلَہٗ صَدَقَةٌ (بخاری ومسلم) ابو مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلّی اللہ علیہ وسلّم نے فرمایا ؛ آدمی جب اپنے گھر والوں پر اللہ کی رضا کے جذبہ سے خرچ کرتا ہے تو وہ اس کے لیے صدقہ بن جاتا ہے۔ 77 عَنۡ عَائِشَةَؓ قَالَتۡ قُلۡتُ یَا رَسُوۡلَ اللّٰہِ اِنَّ لِیۡ جَارَيۡنِ فَإِلٰی اَيِّھِمَا اُھۡدِیۡ ؟ فَقَالَ اِلٰی اَقْرَبِھِمَا مِنۡكِ بَابًا (البخاری) عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ میں نے کہا کہ اے خدا کے رسول ، میرے دو پڑوسی ہیں تو میں ان دونوں میں سے کس پڑوسی کے یہاں ہدیہ بھیجوں ۔ آپ نے فرمایا کہ دونوں میں سے جس کا دروازہ تمہارے دروازہ سے زیادہ قریب ہو۔ 78 عَنۡ اِبْنِ عَبَّاسٍ رَ قَالَ سَمِعۡتُ رَسُوۡلَ اللّٰہِ صَلّی اللّٰہُ عَلَیۡہِ وَسَلَّمَ یَقُوۡلُ لَیۡسَ الۡمُوۡمِنُ بِالَّذِیۡ یَشْبَعُ وَجَارُہُ جَائِعٌ اِلٰی جَنۡبِہِ (مشکوٰة) عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلّی اللہ علیہ وسلّم کو یہ کہتے ہوئے سنا کہ وہ شخص مومن نہیں جو خود تو سیر ہو کر کھائے اور اسی کے قریب اس کا پڑوسی بھوکا رہے۔

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page