حدیث رسول
Urdu book, p. 32
By Maulana Wahiduddin Khan
وَاِنَّهَا تَصَدَّقُ بِالْأَثْوَارِ مِنَ الْأَقِطِ وَلَا تُؤْذِي بِلِسَانِهَا جِيرَانَهَا فَقَالَ هِيَ فِي الْجَنَّةِ (مشکوة) ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ایک آدمی نے کہا کہ اے خدا کے رسول ، فلاں عورت کا چرچہ کیا جاتا ہے کہ وہ بہت زیادہ نماز اور روزہ اور صدقہ والی ہے۔ مگر وہ اپنی زبان سے اپنے پڑوسیوں کو ستاتی ہے۔ آپ نے فرمایا کہ وہ جہنم میں جائے گی۔ پھر اس آدمی نے کہا کہ اے خدا کے رسول ، فلاں عورت کم نفلیں پڑھتی ہے اور کم نفل روزے رکھتی ہے اور تھوڑا صدقہ کرتی ہے، وہ صرف پنیر کے کچھ ٹکڑے دیدیتی ہے۔ مگر وہ اپنی زبان سے پڑوسیوں کو نہیں ستاتی۔ آپ نے فرمایا کہ وہ جنت میں جائے گی ۔ 80 عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ ، قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَاللَّهِ لَا يُؤْمِنُ ، وَاللَّهِ لَا يُؤْمِنُ ، وَاللَّهِ لَا يُؤْمِنُ، قِيلَ مَنْ يَا رَسُولَ اللَّهِ ؟ قَالَ الَّذِي لَا يَأْمَنُ جَارُهُ بَوَائِقَهُ ۔ ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : خدا کی قسم وہ مومن نہیں ہے، خدا کی قسم وہ مومن نہیں ہے ، خدا کی قسم وہ مومن نہیں ہے ۔ لوگوں نے کہا کہ اے خدا کے رسول ، کون ۔ آپ نے فرمایا کہ وہ شخص جس کا پڑوسی اس کی زیادتیوں سے امن میں نہ ہو۔ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضَ قَالَ ، قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْمُؤْمِنُ مِرْآةُ الْمُؤْمِنِ

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader