Urdu book · حدیث رسول

حدیث رسول

Urdu book, p. 33

By Maulana Wahiduddin Khan

ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔ مومن مومن کا آئینہ ہے۔ اور مومن مومن کا بھائی ہے۔ وہ اس کو نقصان سے بچاتا ہے اور اس کے پیچھے اس کی حفاظت کرتا ہے ۔ 82 عَنْ أَنَسٍ قَالَ، قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَا بُنَيَّ إِنْ قَدَرْتَ أَنْ تُصْبِحَ وَ تُمْسِيَ وَلَيْسَ فِي قَلْبِكَ غِشُ لِأَحَدٍ فَافْعَلْ ، ثُمَّ قَالَ يَا بُنَيَّ ذَلِكَ مِنْ سُنَّتِي ، وَمَنْ أَحَبَّ سُنَّتِي فَقَدْ أَحَبَّنِي ، وَمَنْ أَحَبَّنِي كَانَ مَعِي فِي الْجَنَّةِ (مسلم) انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا کہ اے میرے بیٹے! اگر تم ایسا کر سکو کہ تم اس طرح صبح کرو اور اس طرح شام کرو کہ تمہارے دل میں کسی کے لیے بدخواہی نہ ہو تو تم ایسا کرو۔ پھر آپ نے فرمایا کہ اے بیٹے، یہ میرا طریقہ ہے اور جس نے میرے طریقہ کو محبوب رکھا تو اس نے مجھ کو محبوب رکھا، اور جس نے مجھ کو محبوب رکھا وہ جنت میں میرے ساتھ رہے گا۔ 83 عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كُلُّكُمْ رَاعٍ وَكُلَّكُمْ مَسْئُولٌ عَنْ رَعِيَّتِهِ ، وَالْأَمِيرُ رَاعٍ وَهُوَ مَسْئُولٌ عَنْ رَعِيَّتِهِ وَالرَّجُلُ رَاعٍ عَلَى أَهْلِ بَيْتِهِ ، وَالْمَرْأَةُ رَاعِيَةٌ عَلَى بَيْتِ زَوْجِهَا وَوَلَدِهِ فَكُلَّكُمْ رَاعٍ وَكُلَّكُمْ مَسْئُولٌ عَنْ رَعِيَّتِهِ (متفق عليه) عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : تم میں سے ہر شخص چرواہا ہے اور ہر ایک سے اس کے محکمہ کی بابت پوچھا جائے گا۔ اور حاکم بھی چرواہا ہے

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page