Urdu book · حدیث رسول

حدیث رسول

Urdu book, p. 34

By Maulana Wahiduddin Khan

اور اس سے اس کے گلہ کی بابت سوال ہوگا۔ اور ہر آدمی اپنے گھر والوں پر چرواہا ہے ۔ اور عورت اپنے شوہر کے گھر اور اس کے بچوں کی نگران ہے۔ پس تم میں سے ہر ایک چرواہا ہے اور ہر ایک سے اس کے گلہ کی بابت پوچھا جائے گا۔ 84 عَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : لَا يَسْتَرْعِي اللَّهُ عَبْدًا رَعِيَّةً قَلَّتْ أَوْ كَثُرَتْ إِلَّا سَأَلَهُ اللهُ عَنْهَا يَوْمَ الْقِيَامَةِ أَتَامَ فِيهَا أَمْرَ اللهِ أَمْ أَضَاعَهُ حَتَّى يُسْأَلَهُ عَنْ أَهْلِ بَيْتِهِ خَاصَّةً (مسند احمد) عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلے اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ جب بھی کسی بندہ کی ذمہ داری میں کچھ لوگوں کو دیتا ہے، خواہ وہ تھوڑے ہوں یا زیادہ، تو اللہ ضرور قیامت کے دن ان کی بابت اس بندے سے سوال کرے گا۔ اس نے ان کے درمیان اللہ کے حکم کو قائم کیا یا اس کو ضائع کیا۔ یہاں تک کہ اللہ اس سے اس کے گھر والوں کی بابت بھی سوال کرے گا۔ 85 عَنْ عَمْرِوبْنِ حُرَيْثٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَا خَفَّفْتَ عَلَى خَادِمِكَ مِنْ عَمَلِهِ كَانَ لَكَ أَجْرًا فِي مَوَازِينِكَ (المنذری بحواله مسند ابو یعلی) عمروبن حریث رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلے اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اپنے خدمت گار سے کام لینے میں جتنی نرمی کرو گے ، اس کا اجر قیامت کے دن تمہارے پلڑے میں ڈالا جائے گا۔ 86 عَنْ أَبِي مُوسَى الْأَشْعَرِيِّ قَالَ - قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : هُودُوا المَرِيضَ وَ أَطْعِمُوا الجَائِعَ وَفُكُّوا العَانِي (البخاری) ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلے اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔ تم لوگ مریض کی

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page