حدیث رسول
Urdu book, p. 35
By Maulana Wahiduddin Khan
عیادت کرو اور بھوک کے آدمی کو کھانا کھلاؤ اور قیدیوں کو رہائی دلاؤ۔ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ نَّ قَالَ ، قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَيْرُكُمْ خَيْرُكُمْ لِأَهْلِهِ وَأَنَا خَيْرُكُمْ لِأَهْلِي (ابن ماجه) عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صَلَّی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ۔ تم میں سب سے اچھا آدمی وہ ہے جو اپنے گھر والوں کے لیے اچھا سلوک کرے۔ اور میں اپنے گھر والوں کے لیے سب سے اچھا ہوں ۔ 88 عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ قَالَ ، إِنَّ رَجُلاً سَأَلَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَيَّ الإِسْلَامِ خَيْرٌ ؟ قَالَ تُطْعِمُ الطَّعَامَ وَتَقْرَءُ السَّلَامَ عَلَى مَنْ عَرَفْتَ وَمَنْ لَمْ تَعْرِفْ (بخاري ومسلم) عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ایک شخص نے رسول اللہ صَلَّی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا۔ کون سا اسلام بہتر ہے ۔ آپ نے فرمایا کہ تم لوگوں کو کھانا کھلاؤ اور تم لوگوں کو سلام کرو ۔ جس کو تم پہچانتے ہو اس کو بھی اور جس کو نہیں پہچانتے ہو اس کو بھی۔ 89 عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ ، قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّ اللَّهَ عَزَّوَجَلَّ يَقُولُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ يَابْنَ آدَمَ مَرِضْتُ فَلَمْ تَعُدْنِي ، قَالَ يَا رَبِّ كَيْفَ أَعُودُكَ وَأَنْتَ رَبُّ الْعَالَمِينَ قَالَ أَمَا عَلِمْتَ أَنَّ عَبْدِي فُلَانًا مَرِضَ فَلَمْ تَعُدْهُ ، أَمَا عَلِمْتَ أَنَّكَ لَوْ عُدْتَهُ لَوَجَدْتَنِي عِنْدَهُ (مسلم) ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صَلَّی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : اللہ قیامت کے دن کہے گا کہ

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader