حدیث رسول
Urdu book, p. 41
By Maulana Wahiduddin Khan
ابو ایوب انصاری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ۔ کسی شخص کے لیے جائز نہیں کہ وہ اپنے بھائی کو تین دن سے زیادہ چھوڑے رکھے۔ دونوں ملیں تو یہ اس سے منہ پھیر لے اور وہ اس سے منہ پھیر لے ۔ اور دونوں میں بہتر وہ ہے جو پہلے سلام کرے ۔ 105 عَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ ، قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّ أَثْقَلَ شَيْئٍ فِي مِيزَانِ الْمُؤْمِنِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ خُلُقُ حَسَنٌ ۔ وَإِنَّ اللَّهَ يُبْغِضُ الْفَاحِشَ الْبَذِيَّ (الترمذي) ابو الدرداء رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ۔ قیامت کے دن مومن کی ترازو میں سب سے زیادہ وزنی چیز اچھا اخلاق ہو گا ۔ اور اللہ اس شخص سے نفرت کرتا ہے جو بے حیائی کی بات بولے اور بد زبانی کرے ۔ 106 عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ ، قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ التَّاجِرُ الصَّدُوقُ الْأَمِينُ مَعَ النَّبِيِّينَ وَالصِّدِّيقِينَ وَالشُّهَدَاءِ (الترمذى) ابو سعید رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ۔ سچا اور امانت دار تاجر (آخرت میں) پیغمبروں اور صدیقوں اور شہیدوں کے ساتھ ہو گا ۔ 107 عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ خَيْرُ الْكَسْبِ كَسْبُ الْعَامِلِ إِذَا نَصَحَ (مسند احمد) ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ۔ عمل کے ذریعہ کمانا سب سے بہتر کمانا ہے ، بشرطیکہ اپنا کام خیر خواہی کے ساتھ کرے ۔

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader