حدیث رسول
Urdu book, p. 42
By Maulana Wahiduddin Khan
عَنْ أَبِي مُوسَى الْأَشْعَرِيِّ قَالَ، قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْمُؤْمِنِ لِلْمُؤْمِنِ كَالْبُنْيَانِ يَشُدُّ بَعْضُهُ بَعْضاً ثُمَّ شَبَّكَ بَيْنَ أَصَابِعِهِ (بخاری ومسلم) ابو موسیٰ اشعری کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلے اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔ مومن مومن کے لیے عمارت کی طرح ہے جس کا ایک حصہ دوسرے حصہ کو طاقت دیتا ہے۔ پھر آپ نے ایک ہاتھ کی انگلیوں کو دوسرے ہاتھ کی انگلیوں میں داخل کر کے بتایا۔ عَنْ مُعَاذٍ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ بِئْسَ الْعَبْدُ الْمُحْتَكِرُ، إِنْ أَرْخَصَ اللَّهُ الْأَسْعَارَ حَزِنَ، وَإِنْ أَعْلَاهَا فَرِحَ ( البیهقي ) معاذ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلے اللہ علیہ وسلم کو یہ کہتے ہوئے سنا ۔ اشیاء ضرورت کو روکنے والا آدمی کتنا برا ہے۔ اگر اللہ چیزوں کا دام کم کرے تو اس کو دکھ ہوتا ہے ۔ اور اگر چیزوں کا دام بڑھ جائے تو وہ خوش ہوتا ہے ۔ عَنِ النُّعْمَانِ بْنِ بَشِيرٍ قَالَ، قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَرَى الْمُؤْمِنِينَ فِي تَرَاحُمِهِمْ وَتَوَادِّهِمْ وَتَعَاطُفِهِمْ كَمَثَلِ الْجَسَدِ ، إِذَا اشْتَكَى عُضْوٌ تَدَاعَى لَهُ سَائِرُ الْجَسَدِ بِالسَّهَرِ وَالْحُمَّى ( بخاری و مسلم ) نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلے اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔ تم دیکھو گے کہ ایمان لانے والے آپس میں رحمت اور محبت اور شفقت کرنے کے معاملہ میں جسم کی طرح ہیں۔ جسم کے ایک حصہ میں تکلیف ہو تو پورا جسم اس کو محسوس کرتا ہے ۔ آدمی کی نیند چلی جاتی ہے اور وہ بخار میں مبتلا ہو جاتا ہے ۔

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader