Urdu book · حدیث رسول

حدیث رسول

Urdu book, p. 43

By Maulana Wahiduddin Khan

بِمَعْصِيَةٍ فَلَا سَمْعَ وَلَا طَاعَةَ (بخاری ومسلم) عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔ مسلمان کے لیے لازم ہے کہ وہ امیر کی بات سنے اور اس کی اطاعت کرے، خواہ وہ پسند ہو یا نا پسند، جب تک وہ گناہ کا حکم نہ دے۔ پھر جب وہ گناہ کا حکم دے تو نہ سننا ہے اور نہ اطاعت کرنا ہے۔ 112 عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ قَالَ سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ الْمُسْلِمُ أَخُو الْمُسْلِمِ لَا يَحِلُّ لِمُسْلِمٍ بَاعَ مِنْ أَخِيهِ شَيْئًا وَفِيهِ عَيْبٌ إِلَّا بَيَّنَهُ لَهُ (ابن ماجه) عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ کہتے ہوئے سنا۔ مسلمان مسلمان کا بھائی ہے۔ ایک مسلمان اپنے بھائی کے ہاتھ کوئی چیز بیچے اور اس میں عیب ہو تو لازم ہے کہ وہ اس کو بتا دے۔ 113 عَنِ الْمِقْدَامِ بْنِ مَعْدِي كَرِبَ قَالَ، قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَا أَكَلَ أَحَدٌ طَعَاماً قَطُّ خَيْراً مِنْ أَنْ يَأْكُلَ مِنْ عَمَلِ يَدَيْهِ، وَإِنَّ نَبِيَّ اللَّهِ دَاوُدَ عَلَيْهِ السَّلَامُ كَانَ يَأْكُلُ مِنْ عَمَلِ يَدَيْهِ (البخاري) مقدام رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔ اپنے ہاتھ کی کمائی سے زیادہ بہتر کھانا کبھی کسی نے نہیں کھایا۔ اور اللہ کے رسول داؤد علیہ السلام اپنے ہاتھ کی کمائی سے کھاتے تھے۔

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page