حدیث رسول
Urdu book, p. 44
By Maulana Wahiduddin Khan
وَاتْرُكُوهَا صَالِحَةً (ابو داؤد) سہیل رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلّی اللہ علیہ وسلّم ایک اونٹ کے پاس سے گزرے۔ اس کی پیٹھ اس کے پیٹ سے مل گئی تھی۔ آپ نے فرمایا کہ ان بے زبان جانوروں کے معاملہ میں اللہ سے ڈرو۔ پس ان پر اچھی حالت میں سواری کرو اور ان کو اچھی حالت میں چھوڑو۔ 115 عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضَ قَالَ، قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِيَّاكُمْ وَالظَّنَّ فَإِنَّ الظَّنَّ أَكْذَبُ الْحَدِيثِ ، وَلَا تَحَسَّسُوا وَلَا تَجَسَّسُوا وَلَا تَنَاجَشُوا، وَلَا تَبَاغَضُوا، وَلَا تَدَابَرُوا وَكُونُوا عِبَادَ اللَّهِ إِخْوَانًا - ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلّی اللہ علیہ وسلّم نے فرمایا۔ تم اپنے کو گمان سے بچاؤ۔ کیوں کہ گمان سب سے زیادہ جھوٹی بات ہے ۔ اور دوسرے کے بارے میں جاننے کی کوشش نہ کرو۔ اور ٹوہ میں نہ لگو۔ اور دوسرے کی بولی پر بڑھا کر بولی نہ دو۔ اور آپس میں بغض نہ رکھو۔ اور ایک دوسرے کی کاٹ نہ کرو۔ اور اللہ کے بندے بن جاؤ، بھائی بھائی ہوکر۔ 116 عَنْ مَعْمَرٍ قَالَ، قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنِ احْتَكَرَ فَهُوَ خَاطِئٌ (مسلم) معمر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلّی اللہ علیہ وسلّم نے فرمایا کہ جو تاجر قیمت بڑھانے کے لیے اشیاء ضرورت کو روکے وہ گنہ گار ہے۔

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader