حدیث رسول
Urdu book, p. 45
By Maulana Wahiduddin Khan
الرَّجُلِ بِيَدِهِ وَكُلُّ بَيْعٍ مَبْرُورٍ (مشكوة) رافع رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا گیا اے خدا کے رسول ، سب سے زیادہ اچھی کمائی کون سی ہے۔ آپ نے فرمایا کہ آدمی کا اپنے ہاتھ سے کام کرنا، اور دیانت دارانہ تجارت۔ 118 عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ ، قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَأْتِي عَلَى النَّاسِ زَمَانٌ لَا يُبَالِي الْمَرْءُ مَا أَخَذَ مِنْهُ أَمِنَ الْحَلَالِ أَمْ مِنَ الْحَرَامِ (البخاری) ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ لوگوں پر ایک زمانہ آئے گا جب کہ آدمی اس کی پروا نہ کرے گا کہ آدمی نے جو مال حاصل کیا ہے وہ حلال ہے یا حرام۔ 119 عَنْ وَاثِلَةَ ، قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا يَحِلُّ لِأَحَدٍ أَنْ يَبِيعَ شَيْئًا إِلَّا بَيَّنَ مَا فِيهِ، وَلَا يَحِلُّ لِأَحَدٍ يَعْلَمُ ذَلِكَ إِلَّا بَيَّنَهُ (المنتقى) واثلہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ۔ کسی شخص کے لیے جائز نہیں کہ وہ چیز کا عیب بتائے بغیر اس کو فروخت کرے ۔ اور آدمی پر لازم ہے کہ وہ جس عیب کو جانے اس کو ضرور گاہک کو بتا دے۔ و عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ ، قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْتُمْ تُخْرِجُونَ الصَّدَقَةَ وَتَوَدُّوْنَ

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader