Urdu book · حدیث رسول

حدیث رسول

Urdu book, p. 46

By Maulana Wahiduddin Khan

عمر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔ اشیاء ضرورت کو نہ روکنے والا تاجر رزق پاتا ہے اور اشیاء ضرورت کو روکنے والا تاجر ملعون ہے ۔ عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَحِمَ اللَّهُ رَجُلاً سَمْحاً إِذَا بَاعَ وَإِذَا اشْتَرَى وَإِذَا اقْتَضَى (البخاری) جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔ اللہ اس شخص پر رحم فرمائے جو خرید و فروخت اور قرض مانگنے میں نرمی کا طریقہ اختیار کرے ۔ 122 عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ قَطَعَ مِيرَاثَ وَارِثِهِ قَطَعَ اللَّهُ مِيرَاثَهُ مِنَ الْجَنَّةِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ (ابن ماجه ) انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جو شخص اپنے وارث کی میراث کو کاٹے گا، قیامت کے دن اللہ اس کو جنت کی میراث سے کاٹ دے گا۔ 123 عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ ، إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ يُغْفَرُ لِلشَّهِيدِ كُلُّ ذَنْبٍ إِلَّا الدَّيْنَ (مسلم) عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ خدا کی راہ میں قربانی دینے والے کا ہر گناہ معاف کر دیا جائے گا، مگر قرض معاف نہ ہوگا ۔ عَنْ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَعْطُوا الأَجِيرَ أَجْرَهُ قَبْلَ أَنْ

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page