Urdu book · حدیث رسول

حدیث رسول

Urdu book, p. 47

By Maulana Wahiduddin Khan

یَحِفَّ عَرَقُهُ (ابن ماجه) عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلّی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ مزدور کی مزدوری دے دو، اس سے پہلے کہ اس کا پسینہ خشک ہو۔ 125 عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَدِّ الْأَمَانَةَ إِلَى مَنِ ائْتَمَنَكَ وَلَا تَخُنْ مَنْ خَانَكَ (الترمذى) ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلّی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔ جس شخص نے اپنی امانت تمہارے سپر د کی اس کی امانت اس کو واپس کرو۔ کوئی شخص تم سے خیانت کرے تب بھی تم اس کے ساتھ خیانت نہ کرنا۔ 126 عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ كَانَ رَجُلٌ يَدَايِنُ النَّاسَ فَكَانَ يَقُولُ لِفَتَاهُ إِذَا أَتَيْتَ مُعْسِرًا فَتَجَاوَزْ عَنْهُ ، لَعَلَّ اللَّهَ أَنْ يَتَجَاوَزَ عَنَّا ، قَالَ فَلَقِيَ اللَّهَ فَتَجَاوَزَ عَنْهُ (متفق عليه) ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلّی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔ ایک شخص تھا۔ وہ لوگوں کو قرض دیتا تھا۔ پھر وہ اپنے کارندوں سے کہتا تھا کہ جب تم کسی تنگ دست کے پاس قرض وصول کرنے کے لیے جاؤ تو اس سے درگذر کا معاملہ کرو۔ شاید اللہ ہم سے بھی درگذر کا معاملہ فرمائے۔ آپ نے کہا کہ وہ شخص اللہ سے ملا تو اللہ نے اس کے ساتھ درگذر کا معاملہ فرمایا۔ عَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ ، قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِيَّاكَ وَدَعْوَةَ الْمَظْلُومِ فَإِنَّمَا يَسْأَلُ اللَّهَ تَعَالَى حَقَّهُ وَإِنَّ اللَّهَ لَا يَمْنَعُ ذَا حَقٍّ حَقَّهُ (رواه البيهقي)

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page