Urdu book · حدیث رسول

حدیث رسول

Urdu book, p. 49

By Maulana Wahiduddin Khan

(رواه البيهقي في شعب الايمان) اوس بن شر حبیل رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ انھوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا۔ جو شخص کسی ظالم کے ساتھ چلے تاکہ اس کو تقویت حاصل ہو، اور وہ جانتا ہو کہ وہ ظالم ہے تو ایسا شخص اسلام سے نکل گیا۔ 131 عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ أَخَذَ أَمْوَالَ النَّاسِ يُرِيدُ أَدَاءَهَا أَدَّى اللَّهُ عَنْهُ، وَمَنْ أَخَذَ يُرِيدُ إِتْلَافَهَا أَتْلَفَهُ اللَّهُ عَلَيْهِ (البخاری) ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جو شخص لوگوں کا مال لے اور وہ اس کو واپس کرنے کا ارادہ رکھتا ہو تو اللہ اس کی طرف سے ادا کرے گا۔ اور جو شخص لوگوں کا مال، اس طرح لے کہ وہ اس کو واپس کرنے کا ارادہ نہ رکھتا ہو تو اللہ تعالی اس کے لیے اس کے مال کو برباد کر دے گا۔ 132 عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا حَدَّثَ الرَّجُلُ الْحَدِيثَ ثُمَّ الْتَفَتَ فَهِيَ أَمَانَةٌ (ابوداؤد) جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔ جب کوئی آدمی کوئی بات کہے، اور تم اس کی طرف متوجہ ہو گئے تو اس کی بات ایک امانت ہے ۔ 133 عَنْ أَبِي ذَرٍّ ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِذَا غَضِبَ أَحَدُكُمْ وَهُوَ قَائِمٌ فَلْيَجْلِسُ ، فَإِنْ ذَهَبَ عَنْهُ الْغَضَبُ وَإِلَّا فَلْيَضْطَجِع (مشکوۃ)

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page