Urdu book · حدیث رسول

حدیث رسول

Urdu book, p. 50

By Maulana Wahiduddin Khan

ابوذر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔ جب تم میں سے کسی شخص کو غصہ آئے اور وہ کھڑا ہو تو اس کو چاہیے کہ وہ بیٹھ جائے۔ اگر اس طرح غصہ چلا جائے تو ٹھیک ہے ورنہ اس کو چاہیے کہ وہ لیٹ جائے۔ 134 عَنْ عَطِيَّةَ سَعْدِي ، قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّ الْغَضَبَ مِنَ الشَّيْطَانِ، وَإِنَّ الشَّيْطَانَ خُلِقَ مِنَ النَّارِ، وَإِنَّمَا تُطْفَأُ النَّارُ بِالْمَاءِ، فَإِذَا غَضِبَ أَحَدُكُمْ فَلْيَتَوَضَّأْ ( ابوداؤد) حضرت عطیہ سعدی کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔ غصہ شیطان سے ہے۔ اور شیطان آگ سے بنایا گیا ہے۔ اور آگ پانی سے بجھائی جاتی ہے۔ پس جب تم میں سے کسی کو غصہ آئے تو وہ وضو کرے ۔ 135 عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ الظُّلْمُ ظُلُمَاتٌ يَوْمَ الْقِيَامَةِ (بخاری و مسلم) عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ۔ ظالم کے لیے اس کا ظلم، قیامت کے دن ، تاریکی کی صورت میں ظاہر ہوگا۔ 136 عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَنْ جَرَثَوْبَهُ خُيَلَاءَ لَا يَنْظُرُ اللَّهُ إِلَيْهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ ، فَقَالَ أَبُو بَكْرِ إِزَارِي يَسْتَرْخِي إِلَّا أَنْ أَتَعَاهَدَهُ، فَقَالَ إِنَّكَ لَسْتَ مِمَّنْ يَفْعَلُهُ خُيَلَاءِ ( البخاری ) عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔ جس شخص نے اپنا کپڑا تکبر کے

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page