حدیث رسول
Urdu book, p. 51
By Maulana Wahiduddin Khan
لیے زمین پر گھسیٹا ، اللہ قیامت کے دن اس کی طرف نہیں دیکھے گا ۔ حضرت ابوبکر نے کہا کہ میرا تہ بند لٹک جاتا ہے الا یہ کہ میں اس کو سنبھالتا رہوں ۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تم ان میں سے نہیں ہو جو تکبر سے کے تحت ایسا کرتے ہیں۔ 137 عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ ، اَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِذَا كُنْتُمْ ثَلَاثَةً فَلَا يَتَنَاجَى اثْنَانِ دُونَ صَاحِبِهِمَا ۔۔۔۔۔ فَإِنَّ ذَلِكَ يُحْزِنُهُ (مسند احمد) عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ۔ جب تم لوگ تین آدمی ہو تو ایک کو چھوڑ کر دو آدمی آپس میں راز دارانہ بات نہ کریں ۔ کیوں کہ یہ طریقہ اس کو رنج میں مبتلا کرے گا۔ 138 عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ ، قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا يُقِيمُ الرَّجُلُ الرَّجُلَ مِنْ مَجْلِسِهِ فَيَجْلِسَ فِيهِ ، وَلَكِنْ تَفَسَّحُوا وَتَوَسَّعُوا (مسند احمد) عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ۔ کوئی آدمی دوسرے آدمی کو اٹھا کر اس کی جگہ پر نہ بیٹھے ۔ بلکہ تم لوگ کشادگی پیدا کرو اور گنجائش دو۔ 139 عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ، اَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَا يَحِلُّ لِرَجُلٍ اَنْ يُفَرِّقَ بَيْنَ اثْنَيْنِ إِلَّا بِإِذْنِهِمَا (ابوداؤد و ترمذی) عمرو بن شعیب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ۔ کسی آدمی کے لیے جائز نہیں کہ وہ دو آدمیوں کے درمیان بیٹھ کر انھیں الگ کر دے الا یہ کہ اس نے دونوں سے اجازت لی ہو۔

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader