حدیث رسول
Urdu book, p. 52
By Maulana Wahiduddin Khan
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ ، قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَعَنَةُ اللَّهِ عَلَى الرَّاشِي وَالْمُرْتَشِي (بخاری ومسلم) عبداللہ بن عمروبن عاص رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ رشوت دینے والے پر اور رشوت لینے والے پر اللہ کی لعنت ہے۔ 141 عَنْ عَمْرِو بْنِ عَبَسَةَ قَالَ دَخَلْتُ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمَكَّةَ يَعْنِي فِي أَوَّلِ النُّبُوَّةِ، فَقُلْتُ مَا أَنْتَ ؟ قَالَ نَبِيٌّ ، فَقُلْتُ وَمَا نَبِيٌّ ؟ قَالَ أَرْسَلَنِي اللَّهُ تَعَالَى ، فَقُلْتُ بِأَيِّ شَيْيٍ أَرْسَلَكَ ؟ قَالَ أَرْسَلَنِي بِصِلَةِ الْأَرْحَامِ وَكَسْرِ الْأَوْثَانِ وَأَنْ يُوحَدَ اللَّهُ لَا يُشْرَكُ بِهِ شَيْيُّ (مسلم) عمرو بن عبسہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے مکہ میں ابتدائی زمانہ میں ملا۔ میں نے پوچھا کہ آپ کیا ہیں ۔ آپ نے کہا کہ میں نبی ہوں۔ پھر میں نے کہا کہ نبی کیا ہے۔ آپ نے کہا کہ اللہ نے مجھے بھیجا ہے ۔ پھر میں نے کہا کہ اللہ نے آپ کو کس چیز کے ساتھ بھیجا ہے ۔ آپ نے کہا کہ اللہ نے مجھ کو صلہ رحمی اور بتوں کو توڑنے کی تعلیم کے ساتھ بھیجا ہے ۔ اور یہ کہ صرف ایک اللہ کو مانا جائے ، اس کے ساتھ کسی چیز کو شریک نہ کیا جائے ۔ 142 عَنْ أَنَسٍ ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ - ثَلَاثٌ مِنْ أَخْلَاقِ الْمُؤْمِنِ مَنْ إِذَا غَضِبَ لَمْ يُدْخِلْهُ غَضَبُهُ فِي بَاطِلٍ . وَمَنْ إِذَا رَضِيَ لَمْ يُخْرِجُهُ رِضَاهُ عَنْ حَقٍ وَمَنْ إِذَا قَدَرَ لَمْ يَتَعَاطَ مَا لَيْسَ لَهُ (مشکوۃ) انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ۔ تین چیزیں مومن کے اخلاق میں سے ہیں ۔ جب اس کو غصہ آئے تو اس کا غصہ اس کو باطل کی طرف نہ لے جائے ۔ اور جب وہ خوش ہو

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader