حدیث رسول
Urdu book, p. 53
By Maulana Wahiduddin Khan
تو اس کی خوشی اس کو حق کے دائرہ سے نہ نکالے۔ اور جب وہ طاقت در ہو تو وہ اس چیز کو لینے کی کوشش نہ کرے جو اس کی نہیں ہے ۔ عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِنَّ مِنْ كَفَّارَةِ الْغَيْبَةِ أَنْ تَسْتَغْفِرَ لِمَنْ اغْتَبْتَهُ ، تَقُولُ اللَّهُمَّ اغْفِرْ لَنَا وَلَهُ (مشکوة) انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلّی اللہ علیہ وسلّم نے فرمایا ۔ غیبت کا کفارہ یہ ہے کہ تم اس شخص کے لیے دعا ء مغفرت کرو جس کی تم نے غیبت کی ہے۔ تم کہو کہ اے اللہ ، تو مجھ کو اور اس کو معاف کر دے۔ 144 عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَنْ رَأَى مِنْكُمْ مُنْكَرًا فَقَدْ بَرِئَ، وَمَنْ لَمْ يَسْتَطِعْ أَنْ يُغَيِّرَهُ بِلِسَانِهِ فَقَدْ فَقَدْ بَرِئَ وَمَنْ لَمْ يَسْتَطِعْ أَنْ يُغَيِّرَهُ بِلِسَانِهِ فَعَيِّرَهُ بِقَلْبِهِ فَقَدْ بَرِئَ وَذَلِكَ أَضْعَفُ الإِيمَانَ (نسائی) ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلّی اللہ علیہ وسلّم نے فرمایا ۔ تم میں سے جس شخص نے برائی کو دیکھا پھر اس نے اس کو اپنے ہاتھ سے بدل دیا تو وہ بری الذمہ ہو گیا۔ اور جو شخص ہاتھ سے بدلنے کی طاقت نہ رکھتا ہو پھر وہ زبان سے اس کو بدلنے کی کوشش کرے تو وہ بھی بری الذمہ ہو گیا۔ اور جو شخص اپنی زبان سے بدلنے کی طاقت نہ رکھتا ہو، پھر وہ اپنے دل سے اس کو بدلنے کا اظہار کرے تو وہ بھی بری الذمہ ہو گیا ۔ اور یہ سب سے کمزور ایمان ہے۔

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader