Urdu book · حدیث رسول

حدیث رسول

Urdu book, p. 54

By Maulana Wahiduddin Khan

وَلِيُّ حَمِيمُ (البخاري) عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہ آیت (اِدْفَعْ بِالَّتِيْ هِيَ اَحْسَنُ) کے بارے میں کہتے ہیں۔ یعنی غصّے کے وقت صبر کرنا اور برائی کے وقت صبر کرنا۔ جب وہ ایسا کریں گے تو اللہ ان کی حفاظت فرمائے گا اور ان کے دشمن ان کے آگے جھک جائیں گے، گویا کہ وہ ان کے قریبی دوست ہوں۔ 146 عَنْ ابْنِ عُمَرَ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ اِنَّ اللَّهَ يُحِبُّ الْمُؤْمِنَ الْمُحْتَرِف (المنذري بحوالة طبرانی) عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔ اللہ اس مومن سے محبت کرتا ہے جو محنت کر کے روزی کمائے۔ 147 عَنْ مَعْقِلِ بْنِ يَسَارٍ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ اَيُّمَا وَالٍ وَلِيَ مِنْ أَمْرِ الْمُسْلِمِينَ شَيْئًا فَلَمْ يَنْصَحُ لَهُمْ وَلَمْ يَجْهَدُ لَهُمْ كَنَصْحِهِ وَجَهْدِهِ لِنَفْسِهِ كَبَّهُ اللَّهُ عَلَى وَجْهِهِ فِي النَّارِ (كتاب الخراج، الامام ابو يوسف) معقل بن یسار رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا۔ جس شخص نے مسلمانوں کے معاملہ کا حاکم بننا قبول کیا، پھر ان کے ساتھ اس نے خیر خواہی نہیں کی۔ اور ان کے لیے اس طرح کوشش نہ کی جس طرح وہ اپنے لیے کرتے ہیں تو اللہ ایسے شخص کو منہ کے بل جہنم میں گرائے گا۔ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ ، كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا أَمْرَهُمْ أَمْرَهُمْ مِنْ

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page