Urdu book · حدیث رسول

حدیث رسول

Urdu book, p. 55

By Maulana Wahiduddin Khan

الْأَعْمَالِ بِمَا يُطِيقُونَ (البخاري) عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم لوگوں کو وہی کام کرنے کا حکم دیتے تھے جس کو وہ کر سکتے ہوں ۔ 149 عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ ، بَالَ أَعْرَابِيُّ فِي الْمَسْجِدِ ، فَقَامَ النَّاسُ إِلَيْهِ لِيَقَعُوا فِيهِ ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دَعُوهُ وَأَهْرِيقُوا عَلَى بَوْلِهِ سَجْلًا مِنْ مَاءٍ أَوْ ذَنُوبًا مِنْ مَاءٍ فَإِنَّمَا بُعِثْتُمْ مُيَسِّرِينَ وَلَمْ تُبْعَثُوا مُعَسِّرِينَ (البخاري) ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ایک بدو نے مسجد میں پیشاب کر دیا۔ لوگ اس کو مارنے کے لیے اٹھے ۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اس کو چھوڑ دو اور اس کے پیشاب پر ایک ڈول پانی بہا دو ۔ تم لوگ آسانی پیدا کرنے کے لیے اٹھائے گئے ہو ، تم مشکل پیدا کرنے کے لیے نہیں اٹھائے گئے ہو۔ 150 عَنْ أَنَسٍ رَ قَالَ كُنْتُ أَمْشِي مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَعَلَيْهِ بُرْدٌ نَجْرَانِيٌّ غَلِيظُ الْحَاشِيَةِ ، فَأَدْرَكَهُ أَعْرَابِيُّ ، فَجَذَبَهُ بِرِدَائِهِ جَذْبَةً شَدِيدَةً ، فَنَظَرْتُ إِلَى صَفْحَةِ عُنُقِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَقَدْ أَثَرَّتْ بِهَا حَاشِيَةُ الْرِدَاءِ مِنْ شِدَّةِ جَذْبَتِهِ ، ثُمَّ قَالَ يَا مُحَمَّدُ مُرْ لِي مِنْ مَالِ اللَّهِ الَّذِي عِنْدَكَ ، فَالْتَفَتَ إِلَيْهِ فَضَحِكَ ثُمَّ أَمَرَ لَهُ بِعَطَاءِ (ببخاري ومسلم) انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ چل رہا تھا۔ آپ کے اوپر موٹے کنارے کی ایک نجرانی چادر رکھتی ۔ اس وقت ایک اعرابی آپ سے ملا۔ اس نے آپ کی چادر پکڑ کر زور سے کھینچی۔ میں نے دیکھا تو اس کی وجہ سے آپ کی گردن میں نشان پڑ گیا۔ پھر اس نے کہا کہ اے محمد، اللہ کا مال جو تمہارے پاس ہے اس میں سے مجھے دینے کی ہدایت کرو۔ آپ

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page