Urdu book · حدیث رسول

حدیث رسول

Urdu book, p. 58

By Maulana Wahiduddin Khan

أَبُو لُبَابَةَ وَعَلِيُّ بْنُ أَبِي طَالِبٍ زَمِيلَيْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ وَكَانَتْ إِذَا جَاءَتْ عُقْبَةُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَا نَمْشِي عَنْكَ ، قَالَ مَا أَنْتُمَا بِأَقْوَى مِنِّي ، وَمَا أَنَا بِأَغْنَى عَنِ الْأَجْرِ مِنْكُمَا (مشكوة) عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ بدر کے موقع پر ہم تین آدمیوں کے اوپر ایک اونٹ ہوتا تھا۔ ابو لبابہ اور علی بن ابی طالب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھے۔ جب آپ کی پیدل چلنے کی باری آتی تو دونوں کہتے کہ ہم آپ کے بدلے چلیں گے (آپ سوار ہو جائیں) آپ جواب دیتے کہ تم دونوں مجھ سے زیادہ طاقت ور نہیں ہو اور میں تمہارے مقابلے میں اجر سے مستغنی نہیں ہوں ۔ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ ، قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا يُبْلِغْنِي أَحَدٌ مِنْ أَصْحَابِي عَنْ أَحَدٍ شَيْئًا ، فَإِنِّي أُحِبُّ أَنْ أَخْرُجَ إِلَيْكُمْ وَأَنَا سَلِيمُ الصَّدْرِ (ابوداؤد) عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ میرے ساتھیوں میں سے کوئی شخص کسی شخص کے بارہ میں کوئی شکایتی بات نہ کہے ۔ مجھے یہ پسند ہے کہ میں تمہارے پاس اس حال میں آؤں کہ میرا دل بالکل صاف ہو ۔ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ السِّوَاكُ مَطْهَرَةٌ لِلْفَمِ مَرْضَاةٌ لِلرَّبِّ (المنذری) عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : مسواک کرنا منہ کی صفائی ہے اور اس میں رب کی رضا مندی ہے ۔

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page