Urdu book · حدیث رسول

حدیث رسول

Urdu book, p. 59

By Maulana Wahiduddin Khan

فِیْکَ خَصْلَتَيْنِ يُحِبُّهُمَا اللَّهُ الْحِلْمُ وَالْأَنَاةُ (مسلم) عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلّی اللہ علیہ وسلّم نے قبیلہ عبد القیس کے سردار سے فرمایا۔ تمہارے اندر دو صفتیں ایسی ہیں جو اللہ کو پسند ہیں : بردباری اور سنجیدگی۔ 162 عَنْ اِبْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِ التَّحْرِيشِ بَيْنَ الْبَهَائِمِ (الترمذی) عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلّی اللہ علیہ وسلّم نے جانوروں کو آپس میں لڑانے سے منع کیا ہے۔ 163 عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا تَدْخُلُونَ الْجَنَّةَ حَتَّى تُؤْمِنُوا وَلَا تُؤْمِنُونَ حَتَّى تَحَابُّوا ، أَوَلَا أَدُلُّكُمْ عَلَى شَيْءٍ إِذَا فَعَلْتُمُوهُ تَحَابَبْتُمْ؟ أَفْشُوا السَّلَامَ بَيْنَكُمْ (مسلم) ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلّی اللہ علیہ وسلّم نے فرمایا۔ تم جنت میں نہیں جا سکتے یہاں تک کہ تم ایمان لاؤ ، اور تم ایمان والے نہیں بن سکتے یہاں تک کہ تم آپس میں محبت کرو۔ کیا میں تم کو وہ چیز نہ بتاؤں جس کو اگر تم کرو تو تم آپس میں ایک دوسرے سے محبت کرنے لگو گے ۔ تم آپس میں سلام کو پھیلاؤ۔

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page