Urdu book · حدیث رسول

حدیث رسول

Urdu book, p. 60

By Maulana Wahiduddin Khan

الغيبة والاستماع إلى الغيبة (مشكوة) عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے چغلی اور غیبت سے منع فرمایا ہے اور غیبت کی بات سننے سے بھی۔ 165 عَنْ زَيْدِ بْنِ أَرْقَمَ ، قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا وَعَدَ الرَّجُلُ أَخَاهُ وَمِنْ نِيَّتِهِ أَنْ يَفِيَ لَهُ فَلَمْ يَجِئْ لِلْمِيعَادِ فَلَا إِثْمَ عَلَيْهِ (ابوداؤد) زید بن ارقم رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب ایک شخص اپنے بھائی سے وعدہ کرے اور اس کی نیت یہ ہو کہ وہ اس کو پورا کرے گا، پھر وہ کسی عذر کی بنا پر) وعدہ پر نہ آسکے تو اس پر کوئی گناہ نہیں۔ 166 عَنْ جُبَيْرِ بْنِ مُطْعِمٍ ، قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَيْسَ مِنَّا مَنْ دَعَا إِلَى عَصَبِيَّةٍ ، وَلَيْسَ مِنَّا مَنْ قَاتَلَ عَصَبِيَّةً ، وَلَيْسَ مِنَّا مَنْ مَاتَ عَلَى عَصَبِيَّةٍ (ابوداؤد) جبیر بن مطعم رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔ وہ شخص ہم سے نہیں جو عصبیت کی طرف پکارے۔ اور وہ شخص ہم میں سے نہیں جو عصبیت کے لیے لڑے ۔ اور وہ شخص ہم میں سے نہیں جو عصبیت پر مرے۔ 167 عَنْ خُرَيْمِ بْنِ فَاتِكٍ قَالَ صَلَّى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَاةَ الصُّبْحِ فَلَمَّا انْصَرَفَ قَامَ قَائِمًا ، فَقَالَ عَدَلَتْ شَهَادَةُ الزُّورِ بِالْإِشْرَاكِ بِاللَّهِ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ ، ثُمَّ قَرَأَ فَا جْتَنِبُوا الرِّجْسَ مِنَ الْأَوْثَانِ وَاجْتَنِبُوا قَوْلَ الزُّورِ حُنَفَاءَ لِلَّهِ غَيْرَ مُشْرِكِينَ بِهِ (ابوداؤد)

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page