حدیث رسول
Urdu book, p. 62
By Maulana Wahiduddin Khan
ذَا الْوَجْهَيْنِ الَّذِي يَأْتِي هَؤُلَاءِ بِوَجْهٍ وَهَؤُلَاءِ بِوَجْهٍ (بخاری ومسلم) ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔ قیامت کے دن تم سب سے زیادہ برا آدمی اس کو پاؤ گے جو دو چہرے والا تھا۔ وہ کچھ لوگوں کے ساتھ ایک چہرہ سے ملتا تھا اور دوسرے لوگوں سے دوسرے چہرہ کے ساتھ۔ 171 عَنْ حُذَيْفَةَ ، قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا يَدْخُلُ الْجَنَّةَ نَمَّامٌ (بخاری ومسلم) حذیفہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔ چغلی کھانے والا جنت میں نہ جائے گا۔ 172 عَنْ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ لَا يَصْلُحُ الْكَذِبُ فِي جِدٍّ وَلَا هَزْلٍ ، وَلَا أَنْ يَعِدَ أَحَدُكُمْ وَلَدَهُ شَيْئًا ثُمَّ لَا يُنْجِزُ لَهُ (الادب المفرد للبخاری) عبداللہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ جھوٹ بولنا نہ سنجیدہ طور پر درست ہے اور نہ مذاق کے طور پر۔ اور یہ بات بھی درست نہیں کہ تم میں سے کوئی شخص اپنے بچے سے وعدہ کرے، پھر اس کو پورا نہ کرے۔ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو بْنِ الْعَاصِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ أَرْبَعٌ مَنْ كُنَّ

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader