حدیث رسول
Urdu book, p. 63
By Maulana Wahiduddin Khan
وَإِذَا خَاصَمَ فَجَرَ (بخاری ومسلم) عبد اللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلّی اللہ علیہ وسلّم نے فرمایا۔ چار باتیں ہیں، وہ جس کے اندر ہوں وہ پورا منافق ہے۔ اور جس شخص کے اندر ان میں سے کوئی ایک صفت ہو، اس کے اندر نفاق کی ایک صفت ہوگی۔ یہاں تک کہ وہ انھیں چھوڑ دے جب اس کو امین بنایا جائے تو وہ خیانت کرے۔ اور جب وہ بات کرے تو جھوٹ بولے ۔ اور جب وہ وعدہ کرے تو اس سے پھر جائے۔ اور جب وہ کسی سے اختلاف کرے تو بدزبانی کرنے لگے۔ 174 عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا تُمَارِ أَخَاكَ وَلَا تُمَا زِحْهُ وَلَا تَعِدْهُ مَوْعِدًا فَتُخْلِفَهُ (ترمذی) عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلّی اللہ علیہ وسلّم نے فرمایا : تم اپنے بھائی سے جھگڑا نہ کرو۔ اور تم اس سے مذاق نہ کرو۔ اور ایسا نہ کرو کہ تم ایک وعدہ کرو اور اس کے بعد اس سے پھر جاؤ۔ 175 عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ ، قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ نَصَرَ قَوْمَهُ عَلَى غَيْرِ الْحَقِّ فَهُوَ كَالْبَعِيرِ الَّذِي رَدِيَ فَهُوَ يَنْزِعُ بِذَنَبِهِ (ابوداؤد) عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلّی اللہ علیہ وسلّم نے فرمایا۔ جس شخص نے حق کے خلاف بات پر اپنی قوم کی مدد کی ، اس کی مثال ایسی ہے کہ کوئی اونٹ کنوئیں میں گر رہا ہو اور وہ اس کی دم پکڑ کر اس سے لٹک جائے۔

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader