Urdu book · حدیث رسول

حدیث رسول

Urdu book, p. 64

By Maulana Wahiduddin Khan

عَنْ بَهْزِ بْنِ حَكِيمٍ ، قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَيْلٌ لِمَنْ يُحَدِّثُ فَيَكْذِبُ ليُضْحِكَ بِهِ الْقَوْمَ وَيْلٌ لَهُ وَيْلٌ لَهُ (رترمذى) بہز بن حکیم رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلّی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ۔ خرابی ہے اس شخص کے لیے جو بات کرنے میں جھوٹ بولے تاکہ لوگ اس کو سن کر ہنسیں۔ اس کے لیے خرابی ہے، اس کے لیے خرابی ہے۔ 177 عَنْ وَاثِلَةَ ، قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا تُظْهِرِ الشَّمَاتَةَ لِأَخِيكَ فَيَرْحَمَهُ اللَّهُ وَيَبْتَلِيَكَ (ترمیذی) واثلہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلّی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ۔ اپنے بھائی کی مصیبت پر خوش نہ ہو کہ اللہ اس پر رحم فرمائے اور تم کو مصیبت میں ڈال دے۔ 178 عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ ، قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ يَضْمَنْ لِي مَا بَيْنَ لَحْيَيْهِ وَمَا بَيْنَ رِجْلَيْهِ أَضْمَنْ لَهُ الْجَنَّةَ (البخاري) سہل بن سعد رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اللہ صلّی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جو شخص مجھے اس چیز کی ضمانت دے جو دونوں جبڑوں کے درمیان ہے اور اس چیز کی جو دونوں پیروں کے درمیان ہے تو میں اس کو جنت کی ضمانت دوں گا۔ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرِو أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَا يَحِلُّ لِثَلَاثَةٍ يَكُونُونَ فَلَاةٍ مِنَ الْأَرْضِ إِلَّا أَمَّرُوا عَلَيْهِمْ أَحَدَهُمْ (المنتقى)

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page