Urdu book · حدیث رسول

حدیث رسول

Urdu book, p. 65

By Maulana Wahiduddin Khan

عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تین آدمی اگر کسی بیابان میں ہوں تب بھی ان کے لیے ضروری ہے کہ وہ اپنے میں سے ایک شخص کو اپنے اوپر امیر بنالیں۔ عَنْ اَبِی سَعِيدِ نِ الْخُدْرِيِّ رَضِيَ ، اَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِذَا كَانَ ثَلَاثَةٌ فِي سَفَرٍ فَلْيُؤَمِّرُوا اَحَدَهُمْ (ابوداؤد) ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔ جب تین آدمی سفر کریں تو انہیں چاہیے کہ وہ اپنے میں سے ایک کو امیر بنالیں۔ 181 عَنْ اَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَا يُؤْمِنُ اَحَدُكُمْ حَتَّى يُحِبَّ لِاَخِيهِ مَا يُحِبُّ لِنَفْسِهِ (متفق عليه) انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔ تم میں سے کوئی شخص مومن نہیں ہو سکتا جب تک وہ اپنے بھائی کے لیے وہی پسند نہ کرے جو وہ اپنے لیے پسند کرتا ہے۔ 182 عَنِ النُّعْمَانِ بْنِ بَشِيرٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ الدُّعَاءُ هُوَ الْعِبَادَةُ (ابوداؤد ، الترمذی) نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: دعا ہی عبادت ہے۔

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page