Urdu book · حدیث رسول

حدیث رسول

Urdu book, p. 66

By Maulana Wahiduddin Khan

دونوں ہونٹ ملتے ہیں ۔ عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ الصِّدِّيقِ رضي الله عنه قَالَ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلِّمْنِي دُعَاءً أَدْعُو بِهِ فِي صَلَاتِي ، قَالَ قُلْ اللَّهُمَّ إِنِّي ظَلَمْتُ نَفْسِي ظُلْمًا كَثِيرًا ، وَلَا يَغْفِرُ الذُّنُوبَ إِلَّا أَنْتَ ، فَاغْفِرْ لِي مَغْفِرَةً مِنْ عِنْدِكَ وَارْحَمْنِي إِنَّكَ أَنْتَ الْغَفُورُ الرَّحِيمُ (بخاری و مسلم) ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ انھوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا کہ مجھے کوئی ایسی دعا بتائیے جس کو میں اپنی نماز میں پڑھوں۔ آپ نے فرمایا کہ کہو : اے اللہ میں نے اپنے اوپر بہت ظلم کیا اور تیرے سوا کوئی گناہوں کو معاف کرنے والا نہیں ۔ پس تو اپنی بخشش سے مجھے معاف کر دے اور میرے اوپر رحم فرما۔ بے شک تو معاف کرنے والا اور رحم کرنے والا ہے ۔ 185 عَنْ زَيْدِ بْنِ أَرْقَمَ ، قَالَ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ - اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنْ عِلْمٍ لَا يَنْفَعُ وَمِنْ قَلْبٍ لَا يَخْشَعُ وَمِنْ نَفْسٍ لَا تَشْبَعُ وَمِنْ دَعْوَةٍ لَا يُسْتَجَابُ لَهَا (مسلم) زید بن ارقم رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کہا کرتے تھے ، اے اللہ میں ایسے علم سے تیری پناہ مانگتا ہوں جو نفع نہ دے ، اور ایسے دل سے جو نہ ڈرے اور ایسے نفس سے جو سیر نہ ہو ، اور ایسی دعا سے جو قبول نہ کی جائے۔

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page