حدیث رسول
Urdu book, p. 67
By Maulana Wahiduddin Khan
عَنْ اِبْنِ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ ، قَالَ قَالَ رَسُوْلُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - اَللَّهُمَّ مُصَرِّفَ الْقُلُوْبِ صَرِّفْ قُلُوْبَنَا عَلَى طَاعَتِكَ (مسلم) عبد اللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلّی اللہ علیہ وسلّم نے فرمایا۔ اے اللہ دلوں کو پھیرنے والے، تو ہمارے دلوں کو اپنی اطاعت کی طرف پھیر دے۔ عَنْ مُعَاذٍ اَنَّ رَسُوْلَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اَخَذَ بِيَدِهِ وَقَالَ يَا مُعَاذُ وَاللَّهِ إِنِّي لَاُحِبُّكَ شُمْ قَالَ اُوْصِيْكَ لَا تَدَعَنَّ فِي دُبُرِ كُلِّ صَلٰوةٍ اَنْ تَقُوْلَ اَللَّهُمَّ اَعِنِّي عَلَى ذِكْرِكَ وَشُكْرِكَ وَحُسْنِ عِبَادَتِكَ (ابو داؤد ، نسائی) معاذ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلّی اللہ علیہ وسلّم نے ان کا ہاتھ پکڑا اور فرمایا کہ اے معاذ، خدا کی قسم میں تم سے محبت کرتا ہوں۔ پھر آپ نے فرمایا کہ میں تم کو نصیحت کرتا ہوں کہ ہر نماز کے بعد تم یہ کہنا نہ چھوڑ نا کہ اے اللہ ، تو میری مدد فرما کہ میں تیری یاد کروں اور تیرا شکر کروں اور اچھی طرح تیری عبادت کروں۔ عَنْ اَبِي مَالِكِ نِ الْاَشْجَعِيِّ عَنْ أَبِيْهِ قَالَ كَانَ رَجُلٌ إِذَا اَسْلَمَ عَلَّمَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اَلصَّلَوةَ ثُمَّ اَمَرَهُ اَنْ يَدْعُو بِهؤُلَاءِ الْكَلِمَاتِ اَللَّهُمَّ اغْفِرْ لِيْ وَارْحَمْنِيْ وَاهْدِنِيْ وَ عَافِنِيْ وَارْزُقْنِيْ (مسلم) مالک رضی اللہ عنہ اپنے باپ سے نقل کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلّی اللہ علیہ وسلّم کا یہ طریقہ تھا کہ جب کوئی شخص اسلام قبول کرتا تو آپ اس کو نماز سکھاتے ۔ پھر آپ اس کو ہدایت کرتے کہ وہ اس طرح دعا کرے : اے اللہ ، مجھے بخش دے اور مجھ پر رحم فرما اور مجھے ہدایت دے اور مجھے عافیت دے اور مجھے رزق عطا فرما۔

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader