حدیث رسول
Urdu book, p. 68
By Maulana Wahiduddin Khan
تَوْمِ الْقِيَامَةِ (بخاری ومسلم) ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اے اللہ، میں نے تجھ سے ایک وعدہ لیا ہے ، اور تو اسے ضرور پورا کرے گا۔ پس میں ایک انسان ہوں ۔ میں نے جس مسلمان کو ستایا ہو ، یا اس کو برا کہا ہو یا اس پر لعنت کی ہو یا اس کو کوڑا مارا ہو تو میرے اس فعل کو تو قیامت کے دن اس کے لیے رحمت اور پاکی اور اپنی قربت کا ذریعہ بنا دے۔ 190 عَنْ أَنَسٍ قَالَ ، كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنَ الْهَمِ وَالْحَزَنِ، وَالْعَجْزِ وَالْكَسَلِ وَضَلَعِ الدَّيْنِ وَغَلَبَةِ الرِّجَالِ (بخاری ومسلم) انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اس طرح کہا کرتے تھے : اے اللہ، میں تیری پناہ مانگتا ہوں پریشانی سے اور رنج سے ۔ عجز سے اور سستی سے ۔ اور قرض کے بوجھ سے اور اس سے کہ لوگ میرے اوپر غالب آجائیں ۔ 191 عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ، قَالَتْ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ فِي بَعْضِ صَلَوَاتِهِ اللَّهُمَّ حَاسِبْنِي حِسَاباً يَسِيراً قُلْتُ يَا نَبِيَّ اللَّهِ مَا الْحِسَابُ الْيَسِيرُ؟ قَالَ أَنْ يَنْظُرَ فِي كِتَابِهِ فَيَتَجَاوَزَ عَنْهُ ، إِنَّهُ مَنْ نُوقِشَ الْحِسَابَ يَا عَائِشَةُ - هَلَكَ (مسند احمد) عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ میں نے سنا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی بعض نمازوں میں اس طرح کہہ رہے ہیں کہ اے اللہ، مجھ سے آسان حساب لینا۔ میں نے کہا کہ اے خدا کے رسول ، آسان

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader