حدیث رسول
Urdu book, p. 69
By Maulana Wahiduddin Khan
حساب کیا ہے۔ آپ نے فرمایا کہ اللہ بندے کے اعمال نامہ کو دیکھے اور پھر اس سے درگزر فرمائے۔ اے عائشہ، جس سے پورا حساب لیا گیا وہ ہلاک ہوا۔ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَا مِنْ مُسْلِمٍ يَدْعُو بِدَعْوَةٍ لَيْسَ فِيهَا إِثْمٌ وَلَا قَطِيعَةُ رَحِمٍ إِلَّا أَعْطَاهُ اللَّهُ بِهَا إِحْدَى ثَلَاثِ إِمَّا أَنْ يُعَجِّلَ لَهُ دَعْوَتَهُ ، وَإِمَّا أَنْ يَدَّخِرَهَا لَهُ فِي الْآخِرَةِ، وَإِمَّا أَنْ يَصْرِفَ عَنْهُ مِنَ السُّوءِ مِثْلَهَا ، قَالُوا إِذاً نُكْثِرُ ، قَالَ اللَّهُ أَكْثَرُ (مسند احمد) ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلّی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جب بھی کوئی مومن ایسی دعا کرتا ہے جس میں کوئی گناہ یا قطع تعلق نہ ہو تو اللہ ضرور اس کو تین میں سے ایک چیز دیدیتا ہے۔ یا تو دنیا ہی میں اس کی دعا پوری کر دی جاتی ہے ۔ یا اس کو آخرت میں اس کے لیے ذخیرہ بنا دیا جاتا ہے ۔ یا اس کی مانند کوئی مصیبت اس سے ٹال دی جاتی ہے۔ لوگوں نے کہا پھر تو ہم بہت دعا کریں گے ۔ آپ نے فرمایا کہ اللہ بھی بہت دینے والا ہے ۔ 193 عَنْ أَبِي بَكْرَةَ قَالَ ، قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دَعْوَةُ الْمَكْرُوبِ اللَّهُمَّ رَحْمَتَكَ أَرْجُو فَلَا تَكِلْنِي إِلَى نَفْسِي طَرْفَةَ عَيْنٍ ، وَأَصْلِحْ لِي شَأْنِي كُلَّهُ ، لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ (ابو دائود) ابو بکرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلّی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ پریشان آدمی کی دعا یہ ہے : اے اللہ میں تیری رحمت کا امیدوار ہوں ، تو ایک لمحہ کے لیے بھی مجھے میرے نفس کے حوالہ نہ کر ۔ اور میرے تمام معاملات کو درست کر دے ۔ تیرے سوا کوئی معبود نہیں ۔

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader