Urdu book · حدیث رسول

حدیث رسول

Urdu book, p. 70

By Maulana Wahiduddin Khan

ا للهِ فِي تِلْكَ السَّاعَةِ فَافْعَلْ (ترمذي) عَمْرُو بن عَنْبَسَةِ رضي الله عنہ کہتے ہیں کہ انھوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ کہتے ہوئے سنا کہ اللہ اپنے بندہ سے سب سے زیادہ قریب رات کے آخری حصہ میں ہوتا ہے۔ اگر تم سے یہ ہو سکے کہ تم اس ساعت میں اللہ کی یا دکر نے والے بنو تو تم ایسا کرو۔ 195 عَنْ أَبِي مُوسَى الْأَشْعَرِي ، قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّ اللَّهَ يَبْسُطُ يَدَهُ بِاللَّيْلِ لِيَتُوبَ مُسِيءُ النَّهَارِ ، وَيَبْسُطُ يَدَهُ بِالنَّهَارِ لِيَتُوبَ مُسِيءُ اللَّيْلِ حَتَّى تَطْلُعَ الشَّمْسُ مِنْ مَغْرِبِهَا (مسلم) ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اللہ اپنا ہاتھ رات کے وقت پھیلاتا ہے تاکہ دن میں برائی کرنے والوں کی تو بہ قبول کرے۔ اور اللہ اپنا ہاتھ دن میں پھیلاتا ہے تاکہ رات میں برائی کرنے والوں کی تو بہ قبول کرے۔ یہ جاری رہے گا یہاں تک کہ سورج مغرب سے طلوع ہو جائے ۔ 196 عَنْ أَبِي مُوسَى الْأَشْعَرِي ، قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَثَلُ الَّذِي يَذْكُرُ رَبَّهُ وَالَّذِي لَا يَذْكُرُ مَثَلُ الْحَيِّ وَالْمَيِّتِ (بخاری ومسلم) ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اللہ کو یا دکر نے والے اور اللہ کو یاد نہ کرنے والے میں وہی فرق ہے جو زندہ میں اور مردہ میں۔

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page