Urdu book · حل یہاں ہے

پتھر سے پانی

Urdu book, p. 16

By Maulana Wahiduddin Khan

ایک عالمِ نفسیات کا قول ہے کہ جب کسی شخص کی خودی کو چھیڑا جائے تو وہ بر تر خودی میں تبدیل ہو جاتی ہے اور اس کا نتیجہ فساد ہوتا ہے : حقیقت یہ ہے کہ ہر آدمی کے اندر ایک ”شیطان“ موجود ہے ۔ عام حالات میں وہ سو یا رہتا ہے ۔ آپ کی عقل مندی یہ ہے کہ آدمی کے اس شیطان کو سویا رہنے دیں۔ لیکن اگر آپ نے نادانی کی تو اس کا شیطان جاگ اٹھے گا اور پھر وہ آپ کے خلاف وہ سب کچھ کر ڈالے گا جو اس کے بس میں ہے ۔ اس قسم کی نادانی کا خمیازہ آدمی کو ہمیشہ بھگتنا پڑتا ہے ، خواہ اس نے یہ نادانی کسی غیر قوم کے فرد کے ساتھ کی ہو یا خود اپنی قوم کے فرد کے ساتھ ۔ حتیٰ کہ اپنے بھائی یا رشتہ دار سے بھی اگر آدمی ایسی نادانی کرے اور اس کے سوئے ہوئے شیطان کو جگہ دے تو اس سے بھی اس کو وہی سب بھگتنا پڑے گا جو عام حالات میں اس کو صرف غیروں سے بھگتنا پڑتا ہے ۔

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page