Urdu book · حل یہاں ہے

سابق حاملین کتاب

Urdu book, p. 20

By Maulana Wahiduddin Khan

اخلاقی کمزوریوں کی حالت میں بڑے بڑے اقدام کی للکار بلند کرنا ایک ایسی غیر سنجیدہ حرکت ہے جس کی مثال کسی پیغمبر کے یہاں موجو دنہیں۔ یہ جھوٹے قائدین کا طریقہ ہے نہ کہ سچے قائدین کا طریقہ۔ ۴۔ قوم کے اندر کمزوری پیدا ہونے کے بعد جب خدا اس پر تنبیہات بھیجے تو اس کا مقصد یہ ہوتا ہے کہ لوگوں کے اندر رجوع الی اللہ اور تضرع ( الانعام ۴۲ ) کی کیفیت پیدا ہو۔ ایسی حالت میں جو قائدین " ظالموں " کو نشانہ بنا کر ان کے خلاف یک طرفہ شکایت اور احتجاج کا ہنگامہ کھڑا کریں۔ وہ گویا خدا کی اسکیم میں خلل اندازی کر رہے ہیں۔ وہ لوگوں کی توجہ کو صحیح رخ سے ہٹا کر غلط رخ کی طرف موڑ دینے کے مجرم ہیں۔ جس واقعہ سے احتساب خویش کا جذبہ ابھارنا مقصود تھا اس کو وہ اس کے برعکس احتساب غیر کا جذبہ ابھارنے کا ذریعہ بنا رہے ہیں۔ جس واقعہ کا فائدہ یہ ہونا چاہئے تھا کہ لوگوں کی توجہ خدا کی طرف مائل ہو اس واقعہ کو انسان کی طرف متوجہ کرنے کا ذریعہ بنا رہے ہیں۔ جو قائدین ایسا کریں وہ حقیقۃً جرم کر رہے ہیں نہ کہ قوم کی رہنمائی۔ وہ جھوٹے قائد ہیں نہ کہ سچے قائد ۔

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page