قرآنی حل
Urdu book, p. 21
By Maulana Wahiduddin Khan
قرآنی حل آج ہر مسلمان قرآن کے فضائل سے واقف ہے۔ مگر لوگ صرف فضائل تلاوت سے واقف ہیں۔ فضائل اتباع سے کوئی واقف نہیں۔ حالاں کہ قرآن کے سب سے زیادہ فضائل و کمالات وہ ہیں جو قرآن کے اتباع میں چھپے ہوئے ہیں۔ یہ ایک حقیقت ہے کہ تمام مسائل کا حل قرآن میں موجود ہے۔ مگر یہ حل اسی کے لئے کارآمد ہے جو کسی تحفظ ذہنی کے بغیر اس کو اختیار کرنے پر راضی ہو۔ یہاں قرآن سے متعلق چند حدیثیں نقل کی جاتی ہیں: عن عثمان بن عفان قال قال رسول الله صلى الله عليه حضرت عثمان بن عفان سے روایت ہے کہ رسول اللہ عليه وسلم : خيركم من تعلم القرآن وعلمه صلّی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تم میں سب سے بہتر وہ شخص ( رواه البخاري ) ہے جو قرآن کو سیکھے اور اس کو سکھائے۔ عن عمر بن الخطاب ان النبی صلى الله عليه وسلّم حضرت عمر بن خطاب سے روایت ہے کہ رسول اللہ قال : ان الله يرفع بهذا الكتاب اقواما ويضع به صلّی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اللہ اس کتاب (قرآن) آخرین ( رواه مسلم ) کے ذریعہ کچھ لوگوں کو بلند کرے گا اور کچھ دوسرے لوگوں کو اس کے ذریعہ سے گرائے گا۔ عن عبد الله بن عمر قال : نزل جبريل عليه حضرت عبد اللہ بن عمر کہتے ہیں کہ حضرت جبریل رسول السلام علی عهد رسول الله صلى الله عليه وسلّم اللہ صلّی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں آئے۔ انھوں نے آپ فاخبره انها ستكون فتن قال فما المخرج منها کو بتایا کہ عنقریب فتنے اٹھیں گے۔ آپ نے فرمایا کہ اے يا جبريد - قال كتاب الله ، فيه نبأ ما قبلكم ونبا جبریل پھر اس سے نکلنے کی صورت کیا ہے۔ انھوں نے کہا ما هو كائن بعدكم - وهو الشفاء النافع عصمة کہ خدا کی کتاب۔ اس میں پہلے کی خبریں ہیں اور لمن تمسك به ونجاة لمن اتبعه۔ جو بعد کو ہونے والا ہے اس کی بھی خبریں ہیں۔ وہ ( جامع الاصول في احاديث الرسول نفع بخش شفا ہے جو اس کو پکڑے اس کے لئے حفاظت الجزء الثامن، صفحه ۴۶۴ ) ہے اور جو اس کی پیروی کرے اس کے لئے نجات ہے۔ اس قسم کی احادیث بتاتی ہیں کہ ہر مسئلہ جو مسلمانوں کے لئے کسی بھی زمانہ میں یا کسی بھی حالات میں پیدا ہو، اس کا یقینی حل یہ ہے کہ قرآن کی پیروی کی جائے ۔ قرآن کے حکم پر چلنے میں مسلمانوں کے لئے حفاظت کا سامان ہے اور ہر فتنہ سے ان کے لئے نجات کی ضمانت ہے۔

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader