Urdu book · حل یہاں ہے

قرآنی حل

Urdu book, p. 22

By Maulana Wahiduddin Khan

اس سلسلے میں جب ہم قرآن پر غور کرتے ہیں تو اس میں ہم کو یہ اصولی اور بنیادی رہنمائی ملتی ہے کہ ــــــ بھلائی اور برائی دونوں برابر نہیں ۔ تم جواب دینے کا وہ طریقہ اختیار کرو جو بہتر ہو۔ پھر یکایک تمھار ا دشمن ایسا ہو جائے گا جیسے کہ وہ تمھار اقریبی دوست ہو (حم سجدہ ۳۴) اس آیت کی تشریح میں حضرت عبد اللہ بن عباس نے فرمایا : امر الله المومنين بالصبر عند الغضب والحلم اللہ نے مسلمانوں کو حکم دیا کہ وہ غصہ کے وقت صبر کریں۔ عند الجهل والعفو عند الاساءة ۔ فاذ ا وہ جہالت کے موقع پر بر داشت کریں اور برائی کے موقع فعلوا ذالك عصمهم الله من الشيطان پر معاف کر دیں۔ جب وہ ایسا کریں گے تو اللہ ان کو وخضع لهم عدوهم كانه ولى حميم شیطان سے بچالے گا اور ان کے دشمن کو جھکا کر اس کو (تفسیر ابن کثیر ) ان کے دوست کے مانند کر دے گا۔ دوسری روایت میں یہ الفاظ ہیں: ادفع بحلمك من يجهل عليك جو شخص تمھارے ساتھ جہالت کرے، اس کی جہالت (تفسير القرطبي) کا مقابلہ تم برداشت کرو۔ مذکورہ آیت میں زندگی کا جو اصول ملتا ہے وہی فرقہ وارانہ فساد کے مسئلہ کا حل بھی ہے ۔ یعنی ردّ عمل کا طریقہ اختیار کرنے کے بجائے مثبت تدبیر و الا طر یقہ اختیار کرنا۔ یہی اس مسئلہ کا واحد حل ہے ۔ اس کے سوا کوئی بھی دوسری تدبیر نہیں جو اس مسئلہ کو ختم کر سکتی ہو۔ دوسری تدبیروں سے اگر وہ ختم ہونے والا ہوتا تو اب تک ختم ہو چکا ہوتا ۔ کیوں کہ پچھلی طویل مدت میں وہ بہت بڑے پیمانہ پر آز مائی جاچکی ہیں اور سرا سر نا کام رہی ہیں۔ فساد کے مسئلہ کا واحد حل یہ ہے کہ ہم قومی طرزِ فکر کو چھوڑیں اور قرآنی طرز فکر کو اختیار کریں۔ مسلمان تلاوتِ قرآن کے فضائل سے خوب واقف ہیں مگر وہ اطاعتِ قرآن کے فضائل کو نہیں جانتے۔ قرآن کے احکام در اصل فطرت کے وہ قوانین ہیں جن پر خدا نے اپنی دنیا کا نظام قائم کیا ہے ، انھیں قوانین کو اختیار کر کے کائنات کا نظام درست طور پر چل رہا ہے اور انھیں کو اختیار کرنے پر، ہمارے زندگی کا نظام بھی درست طور پر چل سکتا ہے ۔ مذکورہ بنیادی حکم کی روشنی میں غور کیا جائے تو اس سلسلے میں قرآن سے چند خاص اصول اخذ ہوتے ہیں : ۱۔ خبر کی تحقیق قرآن میں یہ حکم دیا گیا ہے کہ جب تمھیں کوئی خبر ملے تو اس کی تحقیق کرو ( ان جاء کم فاسق بنبا

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page