بلند نظری
Urdu book, p. 75
By Maulana Wahiduddin Khan
مظلومی (Persecution complex) کی تصویر بن کر رہ گئے ہیں لیکن اگر وہ معاملہ کو زیادہ گہرائی کے ساتھ دیکھ سکیں تو ان مشکل حالات کو وہ اپنے لیے مثبت غذا بنا سکتے ہیں۔ خدا کی دی ہوئی صلاحیت کو استعمال کرکے وہ اپنے نہیں کو ہے میں تبدیل کر سکتے ہیں۔ وہ اپنے ناموافق حالات کو اپنے لیے موافق حالات پیدا کرنے کا زینہ بنا سکتے ہیں۔ مسلمانوں کے لیے یقینی طور پر ایسا ہونا ممکن ہے۔ شرط صرف بلند نظری کی ہے ۔ ایسا بننے کے لیے انہیں مٹی کی ٹوکری کو عزت کے تاج کے روپ میں دیکھنا ہے ۔ دوسروں کے خلاف چیخ پکار کے بجائے اپنے چھپے ہوئے امکانات کو دریافت کرنا ہے ۔ جن حالات کی ذمہ داری وہ دوسروں کے اوپر ڈالنے کے عادی ہوگئے ہیں ان کی ذمہ داری خود اپنے اوپر لینی ہے ۔ جس دن ایسا ہوگا اسی دن اس ملک میں ان کی ایک نئی اور شاندار تر تاریخ کا آغاز ہو جائے گا ۔

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader