Urdu book · حقیقت حج
تجدید ایمان
Urdu book, p. 101
By Maulana Wahiduddin Khan
میں آتی ہے۔ عرفات کے میدان میں جب تمام حاجی ”حاضر ہوں، خدایا، میں حاضر ہوں“ کہتے ہوئے جمع ہوتے ہیں تو یہ اسی بات کا ایک اجتماعی مظاہرہ ہوتا ہے۔ حج گویا خدا کے سامنے حاضری ہے۔ قیامت میں ہر شخص گرفتار کر کے خدا کے یہاں حاضر کیا جائے گا، حج کے موقع پر عرفات کے میدان میں پہنچنا گویا خود اپنی مرضی سے خدا کے یہاں حاضر ہو جانا ہے۔ ”حقیقت یہ ہے کہ حج تمام عبادتوں کا سردار ہے۔ کعبہ کا جو درجہ دوسری مسجدوں کے درمیان ہے وہی درجہ حج کا دوسری عبادتوں کے درمیان “۔

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader