Urdu book · حقیقت حج

احادیث

Urdu book, p. 10

By Maulana Wahiduddin Khan

وسلم: مَنْ لَمْ يَمْنَعْهُ مِنَ الحَجِّ حَاجَةٌ ظَاهِرَةٌ، أَوْ سُلْطَانٌ جَائِرٌ أَوْ مَرَضٌ حَابِسٌ فَمَاتَ وَلَمْ يَحُجَّ فَلْيَمُتْ إِنْ شَاءَ يَهُودِيًّا وَإِنْ شَاءَ نَصْرَانِيًّا (مسند الدارمی، حدیث نمبر 1811)۔ یعنی، حضرت ابو امامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جس شخص کو کوئی کھلی ہوئی ضرورت حج سے نہ روکے اور نہ کوئی ظالم بادشاہ یا کوئی سخت مرض روکے اور وہ حج کیے بغیر مر جائے تو وہ چاہے یہودی ہو کر مرے یا نصرانی ہو کر مرے۔ ٠ عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَا يُوجِبُ الحَجَّ؟ قَالَ: الزَّادُ وَالرَّاحِلَةُ (سنن الترمذی، حدیث نمبر 813)۔ یعنی، حضرت عبداللہ بن عمر کہتے ہیں کہ ایک شخص رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور کہا کہ اے اللہ کے رسول، کیا چیز حج کو واجب کرتی ہے۔ آپ نے فرمایا کہ زاد راہ اور سواری۔ ٠ عَنْ عَلِيٍّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَنْ مَلَكَ زَاداً وَرَاحِلَةً تُبَلِّغُهُ إِلَى بَيْتِ اللَّهِ وَلَمْ يَحُجَّ فَلَا عَلَيْهِ أَنْ يَمُوتَ يَهُودِيّاً، أَوْ نَصْرَانِيّاً (سنن الترمذی، حدیث نمبر 812)۔ یعنی، حضرت علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جس شخص کے پاس زادِ سفر اور سواری ہو جو اس کو بیت اللہ تک پہنچا دے اور وہ حج نہ کرے تو وہ خواہ یہودی ہو کر مرے یا نصرانی ہو کر۔ ٠ عن ابن عباس، قال قال رسولُ الله صلّى الله علیه وسلم مَنْ أرادَ الحَجَّ فَلْيَتَعَجَّلْ (سنن ابی داؤد، حدیث نمبر 1732)۔ یعنی، حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جو شخص حج کرنا چاہتا ہو وہ جلدی کرے۔

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page