Urdu book · حقیقت حج

حج

Urdu book, p. 133

By Maulana Wahiduddin Khan

کعبہ کے گرد ایک چکر یا صفا و مروہ کے درمیان ایک چکر لگانے کو شوط کہتے ہیں۔ حجر اسود کو چھونا یا اس کا بوسہ لینا یا دونوں ہتھیلی کو اس طرف کر کے چومنا۔ استلام عرفات کے میدان میں اور مزدلفہ میں پہنچ کر کچھ دیر ٹھہرنا۔ وقوف جمرہ پر کنکریاں پھینکنا۔ جمرات تین ہیں: جمرہ اولیٰ، جمرہ وسطیٰ، جمرۂ عقبہ۔ رمی جمرہ اولیٰ، جمرہ وسطیٰ، جمرۂ عقبہ۔ یہ تینوں مسجد خیف کے پاس ہیں۔ جمرات قربانی کے بعد بال منڈانا۔ تحلیق قربانی کے بعد بال ترشوانا۔ تقصیر خانہ کعبہ کا وہ حصہ جو پہلے اس کا جزء تھا مگر اب اس سے باہر ہے۔ حطیم وہ پتھر جو کعبہ کے جنوب مشرقی کونے میں نصب ہے۔ حجر اسود وہ مسلمان جو حج کے لیے حدود میقات کے باہر سے آیا ہو۔ آفاقی وہ لوگ جو میقات کی حدود کے اندر اور حدود حرم سے باہر رہتے ہوں۔ اہل حل مکہ اور حرم میں بسنے والے لوگ۔ اہل حرم وہ جانور جو قربانی کی نیت سے حاجی اپنے ساتھ لے جاتے ہیں۔ ہدی قربانی کے جانور کے گلے میں پٹہ باندھنا۔ تقلید بے ہودہ باتیں کرنا۔ ایسی باتیں ایام حج میں حرام ہیں۔ رفث قربانی جورمی کے بعد منیٰ میں کی جاتی ہے۔ نحر حجر اسود اور کعبہ کے دروازہ کے درمیان کی جگہ جہاں خصوصی دعا کی جاتی ہے۔ ملتزم کعبہ کا چوتھا گوشہ جہاں سے حجر اسود کا استلام کر کے طواف شروع کیا جاتا ہے۔ رکن اسود وہ پتھر جس پر کھڑے ہو کر حضرت ابراہیم نے خانہ کعبہ کی تعمیر کی تھی۔ مقام ابراہیم حج کی ادائیگی میں غلطی کی تلافی کے لیے قربانی دینا یا صدقہ دینا۔ کفارہ

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page