Urdu book · حقیقت حج

مقامات حج

Urdu book, p. 134

By Maulana Wahiduddin Khan

مقاماتِ حج مکہ عرب کا مشہور شہر جہاں حضرت ابراہیم نے بیت اللہ کی تعمیر کی۔ مدینہ اس کا قدیم نام یثرب تھا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہجرت کر کے یہاں آئے تو اس کا نام مدینہ پڑ گیا۔ بدر وہ مقام جہاں مخالفینِ اسلام کے ساتھ پہلی جنگ پیش آئی۔ شمیسیۃ وہ مقام جہاں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے اصحاب سے بیعت رضوان لی تھی۔ یلملم ہندوستان، پاکستان، یمن وغیرہ کی طرف سے آنے والے حاجیوں کی میقات۔ جُحفہ رابغ کے جنوب مشرق میں 17 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ یہ مصر، شام، یورپ وغیرہ کی طرف سے آنے والے حاجیوں کی میقات ہے۔ ذاتِ عرق یہ عراق کی طرف سے آنے والے حاجیوں کی میقات ہے۔ قرن المنازل ایک پہاڑی۔ یہ نجد والوں کی میقات ہے۔ ذوالحلیفہ موجودہ نام ابیار علی۔ یہ مدینہ کی طرف سے آنے والوں کی میقات ہے۔ حراء مکہ کے قریب ایک غار جس میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر پہلی وحی اتری تھی۔ أحد مدینہ کے قریب ایک پہاڑ کا نام جہاں مشہور غزوۂ احد پیش آیا تھا۔ صفاء بیت اللہ کے قریب کی ایک پہاڑی جہاں سے حاجی لوگ سعی شروع کرتے ہیں۔ مروہ ایک پہاڑی چٹان جہاں سعی ختم کی جاتی ہے۔ جبلِ نور مکہ کے قریب ایک پہاڑ جس کے اوپر غارِ حراء واقع ہے۔ جبلِ ثور ایک پہاڑ جس کے غار میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہجرت کے موقع پر تین رات قیام کیا۔

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page