مقامات حج
Urdu book, p. 135
By Maulana Wahiduddin Khan
جبل رحمت میدان عرفات کی پہاڑی جہاں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حجتہ الوداع کا خطبہ دیا تھا۔ جبل ثبیر منیٰ میں واقع ایک پہاڑ کا نام ہے۔ جبل قزح مزدلفہ میں واقع ایک پہاڑ کا نام ہے۔ جنت المعلیٰ مکہ کا قبرستان، جس میں حضرت خدیجہؓ، وغیرہ کی قبریں ہیں۔ جنت البقیع مدینہ کا بڑا قبرستان۔ مسجد قباء مدینہ کے قریب ایک مسجد جو اسلام میں سب سے پہلے بنائی گئی۔ مسجد قبلتین وادی عقیق کے قریب کی ایک مسجد جس میں تحویل قبلہ کا حکم نازل ہوا۔ مسجد خیف منیٰ میں واقع ایک مسجد۔ یہاں حاجی 8 ذی الحجہ کو قیام کرتے ہیں۔ مسجد نمرہ عرفات کے کنارے ایک مسجد جہاں 9 ذی الحجہ کو ظہر و عصر کی نماز جمع کر کے پڑھی جاتی ہے۔ مساجد خمسہ مدینہ کی پانچ مسجدیہ۔ کہا جاتا ہے کہ غزوہ احزاب کے موقع پر یہیں خندق کھودی گئی تھی۔ مزدلفہ عرفات اور منیٰ کے درمیان ایک میدان جو منیٰ سے بجانب مشرق دو میل کے فاصلہ پر ہے۔ مشعر الحرام مزدلفہ میں ایک مقام جہاں وقوف کیا جاتا ہے۔ وادی محسر مزدلفہ سے ملا ہوا ایک میدان جہاں پر خدا نے اصحاب فیل پر عذاب نازل کر کے ان کو ہلاک کر دیا تھا۔ بئر عثمان مدینہ کے قریب ایک قدیم کنواں ہے جو حضرت عثمان کی طرف منسوب ہے۔ منیٰ ایک مقام کا نام جو مکہ سے تین میل کے فاصلہ پر ہے۔ یہیں جمرات پر رمی کی جاتی ہے۔ عرفات ایک بڑا میدان جہاں حاجی 9 ذی الحجہ کو قیام کرتے ہیں۔

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader