احادیث
Urdu book, p. 14
By Maulana Wahiduddin Khan
وَتَرْضَى، اللَّهُمَّ أَنْتَ الصَّاحِبُ فِي السَّفَرِ، وَالْخَلِيفَةُ فِي الْأَهْلِ (السنن الكبرى للبيهقی، حدیث نمبر 10316 )۔ یعنی، اے اللہ ہم تجھ سے اس سفر میں نیکی اور پرہیزگاری مانگتے ہیں اور وہ عمل جس کو تو پسند کرے ۔ اور جس سے تو راضی ہو۔ اے اللہ تو ہی سفر میں ساتھی ہے۔ اور تو ہی گھر (اور مال ) کی خبر گیری کرنے والا ہے۔ لَبَّيْكَ اللَّهُمَّ لَبَّيْكَ، لَبَّيْكَ لَا شَرِيكَ لَكَ لَبَّيْكَ، إِنَّ الْحَمْدَ وَالنِّعْمَةَ لَكَ وَالْمُلْكَ، لَا شَرِيكَ لَكَ (صحیح البخاری، حدیث نمبر 1549، صحیح مسلم، حدیث نمبر 1184 )۔ یعنی، حاضر ہوں خدایا میں حاضر ہوں ۔ حاضر ہوں ۔ تیرا کوئی شریک نہیں میں حاضر ہوں۔ تعریف اور نعمت تیرے ہی لیے ہے اور بادشاہی میں تیرا کوئی شریک نہیں۔ اللَّهُمَّ اجْعَلْهُ حَجًّا مَبْرُورًا، وَذَنْبًا مَغْفُورًا (مسند احمد، حدیث نمبر 4061 )۔ یعنی، خدایا، میرے اس حج کو تو حج مبرور بنا دے اور اس کو میرے گناہوں کی بخشش بنا دے۔

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader