Urdu book · حقیقت حج

حج ایک تاریخ ساز عمل

Urdu book, p. 71

By Maulana Wahiduddin Khan

عالمی غلبہ ہے۔ اب حج سے لوٹنے والوں کو یہ کرنا ہے کہ الحاد کے غلبہ کو ختم کر کے دور توحید کو واپس لانے کے لیے وہ پرامن ابراہیمی سنت کو زندہ کریں۔ وہ ابراہیمی عمل کو از سرِ نو زندہ کریں۔ وہ اس مقصد کی راہ میں اپنا وہ سب کچھ لگا دیں جس کو لگانے کا آج کے حالات ان سے تقاضا کرتے ہوں۔ وہ علامتی قربانی کو حقیقی قربانی بنا دیں۔ حج ایک تاریخ کے اعادہ کا عزم ہے۔ ایام حج میں علامتی مناسک کی صورت میں اور ایام حج کے بعد حقیقی زندگی میں منصوبہ بند عمل کی صورت میں۔

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page