ایک ضروری شرط
Urdu book, p. 84
By Maulana Wahiduddin Khan
موجودہ زمانہ میں یہ رجحان کافی بڑھا ہے۔ کچھ ادارے اور کچھ حکومتیں حج کو صرف اس نظر سے دیکھتی ہیں کہ یہاں بیک وقت ساری دنیا کے مسلمان جمع ہوتے ہیں۔ اس لیے ان کو اپنے محدود سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا جائے۔ مگر یہ طریقہ سراسر غلط اور حج کے مقاصد کے بالکل خلاف ہے۔ حج میں جمع ہونے والے مسلمانوں کو صرف اس نظر سے دیکھنا چاہیے کہ وہ حج کا فریضہ ادا کرنے کے لیے آئے ہیں۔ اس عالمی اجتماع سے فائدہ اٹھانے کا صحیح طریقہ یہ ہے کہ لوگوں کے اندر دعوتی روح پیدا کی جائے تا کہ وہ واپس جا کر اپنے اپنے علاقوں میں اللہ کے دین کا اعلان کرنے والے بنیں، نہ کہ ایک دوسرے کے خلاف منفی پروپیگنڈہ کرنے والے۔ حج ایک زبردست قوت ہے اور اس کو نہایت مؤثر طور پر عالمی اسلامی دعوت کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ مگر شرط یہ ہے کہ اس کو آپس کے اختلاف کا میدان نہ بنایا جائے۔

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader