Urdu book · حقیقت حج

ملاقاتِ خداوندی

Urdu book, p. 92

By Maulana Wahiduddin Khan

کعبہ خدائے واحد کا گھر ہے۔ اس کو دو جلیل القدر پیغمبروں (حضرت ابراہیم اور حضرت اسماعیل) نے مل کر بنایا۔ ان پیغمبروں کی اعلیٰ زندگی اور خدا کے لیے ان کی قربانی کے حیرت انگیز واقعات اس گھر سے وابستہ ہیں۔ پھر پیغمبر آخرالزماں صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے پاک اصحاب کی زندگیاں اور ان کی خدا پرستانہ سرگرمیاں اس کی فضاؤں میں بسی ہوئی ہیں۔ خدا پرستی اور خدا کے لیے قربانی کی اس بے مثال تاریخ کو آدمی کتابوں میں پڑھتا ہے۔ وہ بچپن سے لے کر سفر حج تک اس کو مسلسل سنتا ہے۔ یہاں تک کہ وہ اس کے حافظہ کے خانہ کا جزء بن جاتی ہے۔ ایسی حالت میں جب وہ سفر کر کے کعبہ کے سامنے پہنچتا ہے تو حافظہ کی تمام یادیں اچانک اس کے اندر جاگ اٹھتی ہیں۔ وہ اپنے آپ کو ایک تاریخ کے

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page