Urdu book · حقیقت کی تلاش

پیغمبر کی صداقت

Urdu book, p. 35

By Maulana Wahiduddin Khan

یاد کرنے پر مجبور ہے۔ اس کی ایک دلچسپ مثال ہمیں اسٹالن کی زندگی میں ملتی ہے جس کا ذکر مسٹر چرچل نے دوسری جنگ عظیم کے حالات کے متعلق اپنی کتاب کی چوتھی جلد صفحہ 433 میں کیا ہے۔ 1942 ء کے نازک حالات میں جب کہ ہٹلر سارے یورپ کے لیے خطرہ بنا ہوا تھا، چرچل نے ماسکو کا سفر کیا تھا، اس موقع پر چرچل نے اسٹالن کو اتحادی فوجی کارروائی کے متعلق اپنی اسکیم کی تفصیلات بتائیں۔ چرچل کا بیان ہے کہ اسکیم کی تشریح کے ایک خاص مرحلہ پر جب کہ اسٹالن کی دلچسپیاں اس سے بہت بڑھ چکی تھیں، اس کی زبان سے نکلا ــ خدا اس مہم کو کامیاب کرے“۔ "May God prosper this undertaking" (Winston S. Churchill, The Second World War, (Abridgement) Cassell & Company, London, 1965, p.603) اسی کے ساتھ نبی کی آواز کی یہ خصوصیت بھی ہے کہ وہ ان تمام سوالات کی مکمل توجیہہ ہے جو انسان معلوم کرنا چاہتا ہے اور جو کائنات کے مطالعہ سے ہمارے ذہنوں میں ابھرتے ہیں۔ کائنات کے مطالعہ نے ہمیں اس نتیجہ پر پہنچایا تھا کہ یہ محض اتفاق سے نہیں پیدا ہوسکتی، ضرور اس کا کوئی پیدا کرنے والا ہونا چاہیے ۔ اس توجیہہ میں اس سوال کا جواب موجود ہے ۔ ہم کو نظر آرہا تھا کہ کائنات محض ایک مادی مشین نہیں ہے اس کے پیچھے کوئی غیر معمولی ذہن ہونا اکٹھا جو اسے چلا رہا ہو ۔ اس توجیہہ میں اس سوال کا جواب بھی موجود ہے ۔ ہم کو اپنے محسن کی تلاش تھی اور ایک ایسی ہستی کی تلاش تھی جو ہمارا سہارا بن سکے ۔ اس توجیہہ میں اس کا جواب بھی موجود ہے ۔ ہم کو یہ بات بہت عجیب معلوم ہورہی تھی یہ انسانی زندگی اتنی مختصر کیوں ہے ۔ ہم اس کو لامحدود دیکھنا چاہتے تھے ۔ ہم اپنے لیے ایک ایسے وسیع میدان کی تلاش میں تھے جہاں ہماری امنگوں کی تکمیل ہو سکے ۔ اس توجیہہ میں اس کا جواب بھی موجود ہے ۔ پھر انسانی حالات کا شدید تقاضا تھا کہ حق کا حق ہونا اور باطل کا

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page