Urdu book · حکمتِ اختلاف

مشاہدات دنیا

Urdu book, p. 131

By Maulana Wahiduddin Khan

استعمال کرنے کی کسی کو اجازت نہیں۔ اسی طرح عمل کے معاملہ میں جائز حدود میں سرگرم ہونے کی ہر ایک کو اجازت ہے۔ مگر جائز حدود کے باہر کسی کو اجازت نہیں۔ ☆☆☆☆☆ امریکہ میں بڑی تعداد میں ایسے مراکز قائم ہیں جن کو یہاں کی اصطلاح میں ”اسلامک سنٹر“ کہا جاتا ہے۔ ہندوستانی اصطلاح میں ان کو وسیع تر مسجد کہہ سکتے ہیں۔ کیونکہ یہاں مرکزی طور پر ایک مسجد ہوتی ہے اور اسی کے ساتھ دوسرے تعلیمی اور ثقافتی شعبے بھی۔ یہ مراکز یہاں کے مسلمانوں کے لیے نقطہ اتحاد یا اجتماعی شیرازہ کی حیثیت رکھتے ہیں۔ اس قسم کے ایک مرکز کے بارے میں معلوم ہوا کہ وہاں کے وابستہ مسلمانوں میں کافی اختلاف پایا جاتا ہے۔ وہاں میں نے لوگوں کے اجتماع میں ایک تقریر کی۔ اس میں میں نے بتایا کہ اتحاد کی واحد قیمت اختلاف کو برداشت کرنا ہے۔ اختلاف کے باوجود متحد ہونے ہی کا دوسرا نام اتحاد ہے۔ اس سلسلہ میں صحابہ کرام کی بہت سی مثالیں دیں۔ تقریر کے بعد بعض اعلی تعلیم یافتہ افراد مجھ سے ملے۔ انہوں نے کہا کہ ”اختلاف کے باوجود اتحاد“ کا یہ نظریہ ابھی تک ہم کو بتایا ہی نہیں گیا۔ حالانکہ اس معاملہ میں اہم ترین بات یہی ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ خواہ مشرق کے مسلمان ہوں یا مغرب کے مسلمان، سب کی واحد کمی یہ ہے کہ ان میں حقیقی شعور موجود نہیں۔ ہمارے علما اور قائدین خود ہی بے شعوری کا شکار ہیں، پھر وہ دوسروں کو کس طرح شعور دے سکتے ہیں۔ ☆☆☆☆☆ 23 ستمبر 1989 ء کی شام کو دہلی سے پی آئی اے کی فلائٹ 293 کے ذریعہ روانگی ہوئی ۔ جہاز کی سروس انٹرنیشنل اسٹینڈرڈ کے مطابق تھی۔ کراچی تک ایک گھنٹہ 45 منٹ کی پوری پرواز نہایت ہموار رہی۔ جہاز کے اندر مطالعہ کے لیے پاکستان کے اردو اور انگریزی اخبار موجود تھے۔

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page