مشاہدات دنیا
Urdu book, p. 145
By Maulana Wahiduddin Khan
اس سلسلے میں ڈاکٹر عبد الحلیم عویس مصری سے بات چیت ہوئی انھوں نے کچھ مسلم لیڈروں کا ذکر کیا جنہوں نے اپنے غلط عمل کے ذریعہ ملت کو سخت نقصان پہنچایا ہے۔ مگر مسلمانوں کے درمیان اب بھی ان کو بڑائی کا مقام حاصل ہے۔ اس کے بعد انہوں نے کہا کہ مسلمان ایک ایسی قوم ہیں جو اپنے مفسدین کو عظمت کا درجہ دیتے ہیں (امۃ" تُعظِمُ مفسديھا)۔ ☆☆☆☆☆ امریکہ کے سفر (1993) میں ایک فلسطینی نوجوان سے اسلامک سوسائٹی (آرنج کاؤنٹی) میں ملاقات ہوئی۔ گفتگو کے بعد انہوں نے فرائڈے رپورٹ (The Friday Report) کے تین شمارے برائے مطالعہ دیے۔ یہ دارمکۂ ڈینور (Denver) کی طرف سے ہر ماہ "اسلامک نیوز لیٹر" کے طور پر شائع ہوتا ہے۔ اس نیوز لیٹر کے شمارہ اکتوبر۔ نومبر 1993 (جمادی الاول 4141ھ) میں فتوئی کا ایک صفحہ تھا۔ اس میں بتایا گیا کہ یہ فتاوی اہل السنتہ والجماعۃ کے علما کی طرف سے دیے گئے ہیں۔ ایک سوال یہ تھا کہ کیا یہ جائز ہے کہ ایک غیر اسلامی ملک میں ایک مسجد بیچ کر دوسری زیادہ بڑی جگہ خریدی جائے۔ اس کے جواب میں بتایا گیا تھا کہ بیچنا اور جگہ کا بدلنا دونوں جائز ہے۔ Q. Is it permissible to sell a mosque in a non-Islamic country in order to buy a bigger one? A. If the mosque is ruined or not big enogh and they have to demolish or sell it, it is permissible to sell it and to buy or build another one or transfer it to another place for the interest of the Muslims. (p.3) اس کو پڑھ کر میں نے ایک صاحب سے کہا کہ اس قسم کا فتویٰ اگر انڈیا کا کوئی عالم دے تو شاید فورا ہی دوسرا جوابی فتوئی شائع ہوگا جس میں اعلان کیا جائے گا کہ جس شخص نے

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader