Urdu book · حکمتِ اختلاف

حکمتِ اختلاف

Urdu book, p. 19

By Maulana Wahiduddin Khan

ایک اعلیٰ درجے کی علمی تلاش (scientific pursuit) کا نام ہے۔ اس میں دونوں فریق ہار اور جیت کے تصور سے اوپر اٹھ کر مشترک طور پر امر حق کو دریافت کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ اس کے برعکس، مخاصمت ایک منفی سرگرمی کا نام ہے۔ مخاصمت ایک ایسا فعل ہے جو ہمیشہ علمی بد دیانتی پر قائم ہوتا ہے۔ مخاصمت ایک ایسا فعل ہے جو غیر علمی بھی ہے اور غیر اخلاقی بھی۔ مخاصمت کا کوئی بھی مثبت فائدہ نہیں، نہ ایک فریق کے لیے، نہ دوسرے فریق کے لیے۔ مخاصمت یہ ہے کہ ایک شخص کو کسی سے دشمنی ہو جائے تو وہ اس کی توہین، اُس پر عیب زنی اور اس کے خلاف الزام تراشی میں لگا رہے— اختلافِ رائے ایک ملکوتی فعل (البقرہ، 2:30) ہے اور مخاصمت تمام تر ایک شیطانی فعل۔ اختلاف اور اتحاد ہر ایک اتحاد چاہتا ہے، لیکن عملاً اتحاد قائم نہیں ہوتا۔ اس کا سبب کیا ہے ۔ اس کا سبب یہ ہے کہ اتحاد کو قائم کرنے کے لیے جو تدبیر اختیار کی جاتی ہے، وہ غیر فطری ہوتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اتحاد کے نام پر بڑے بڑے جلسے ہوتے ہیں، لیکن عملاً اتحاد قائم نہیں ہوتا۔ اتحاد کے علم برداروں کی مشترک غلطی یہ ہے کہ وہ اختلاف کو مٹا کر اتحاد قائم کرنا چاہتے ہیں۔ ہر ایک یہ سمجھتا ہے کہ اختلاف (difference) کی موجودگی ہی اتحاد قائم نہ ہونے کا اصل سبب ہے۔ ہر ایک کی کوشش یہ ہے کہ اختلافات کو مٹا دیا جائے۔ اُن کا خیال ہے کہ حقیقی اتحاد اُسی وقت قائم ہوسکتا ہے، جب کہ لوگوں کے درمیان آپس کے اختلافات کا خاتمہ کر دیا جائے۔ مگر اس قسم کا اتحاد اِس عالم امتحان میں کبھی واقعہ بننے والا نہیں۔ اصل یہ ہے کہ اختلاف (difference) خود فطرت کا ایک لازمی حصہ ہے، اور جو

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page