Urdu book · حکمتِ اختلاف

تاثرات و تجربات

Urdu book, p. 225

By Maulana Wahiduddin Khan

ایک وہ منحر فانہ گروہ کی حیثیت رکھتے ہیں اور دوسرے، وہ جن کی حیثیت منحر فانہ گروہ کی نہیں ہے۔ مثلاً انکار حدیث منحر فانہ گروہ کی مثال ہے۔ اور فقہی مسالک غیر منحر فانہ گروہ کی مثال۔ تاہم فقہی طرز فکر نے ایک بہت بڑا نقصان پیدا کیا ہے۔ اور وہ ہے شفٹ آف امفیس (shift of emphasis)۔ یعنی عبادت کی اسپرٹ پر زور دینے کے بجائے، عبادت کے فارم پر زور دینا۔ اس کی وجہ سے امت کے اندر فقہی عبادت کی دھوم کے باوجود اسپرٹ والی عبادت ناپید ہے۔ دوسری بڑی غلطی اجماع کو مصدر شریعت کی حیثیت دینا ہے۔ اجماع کسی معاملے میں صرف ایک وقتی حل ہے ، وہ شریعت کا کوئی نظریاتی ماخذ نہیں۔ کیوں کہ بعد کے زمانے میں اس اجماع پر عمل ناممکن ہو جاتا ہے۔ مثلاً شاتم کے قتل پر اجماع ، وغیرہ۔ 30 دسمبر 2008 اکثر ایسا ہوتا ہے کہ لوگوں کے اندر اختلافات پیدا ہوتے ہیں ۔ اس اختلاف کو لے کر لوگ ایک دوسرے سے الگ ہو جاتے ہیں۔ وہ سمجھتے ہیں کہ اتحاد اُسی وقت ممکن ہے، جب کہ اختلاف نہ ہو۔ مگر یہ سوچ درست نہیں۔ اس دنیا میں اتحاد ہمیشہ اختلاف کے باوجود ہوتا ہے، نہ کہ اختلاف کے بغیر۔ 12 جنوری 2010 عام طور پر لوگ تنقید یا اختلافِ رائے کو بری چیز سمجھتے ہیں۔ مگر میں اس کو ایک نعمت سمجھتا ہوں ۔ حقیقت یہ ہے کہ تنقید یا اختلافِ رائے سے ذہن کو ایک نیا رخ حاصل ہوتا ہے، نیا تصور ذہن میں ایمرج کرتا ہے۔ میں اپنے مزاج کے اعتبار سے تنقید کو ہمیشہ معتدل انداز میں لیتا ہوں ۔ میں تنقید کو برا نہیں سمجھتا۔

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page